سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان کے ٹریڈ مشن کی جانب سے پاکستانی کلچرل اینڈ مینگو فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا

ریاض ( امیر محمد خان ) سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان کے ٹریڈ مشن کی جانب سے پاکستانی کلچرل اینڈ مینگو فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ فہد کلچرل سینٹر میں سجنے والے رنگارنگ فیسٹیول میں ایک جانب پاکستانی آموں کے مختلف اقسام کی بہار تھی تو دوسری جانب سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختون خواہ کی ثقافت کے رنگوں نے بھی خوب سماں باندھا اور پاکستان کے ثقافتی رنگ چارسو پھیلے نظر آئے فیسٹیول کا افتتاح پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے کیا اس سے قبل افتتاحی تقریب کے شرکاء جن میں اہم سعودی کاروباری شخصیات کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے عمائدین بھی شریک تھے ان سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان بلال اکبر کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ثقافتی رنگوں کی بدولت ایک منفرد ملک ہے اس کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر کے رنگ بھی نمایاں ہیں یہاں قدیم تہذیبوں کے آثار بھی پائے جاتے ہیں کوہ ہمالیہ جیسے پہاڑی سلسلے بھی موجود ہیں اور ایسے دلکش اور دلفریب نظاروں سے بھرے علاقے ہیں جن جو دیکھنے کے لئے ہزاروں سیاح ہر سال پاکستان کا رخ کرتے ہیں پھلوں سے بھی قدرت نے پاکستان کو بھرپور نوازا ہے پاکستانی پھلوں جیسا ذائقہ دنیا کے کسی کونے میں میں نہیں ہے آم پھلوں کا بادشاہ کہلاتا ہے اور اس جیسا ذائقہ پوری دنیا میں کہیں اور نہیں ملتا ہے سعودی عرب میں پاکستانی آم کی طلب بہت زیادہ ہے اور ہم خواہاں ہیں کہ سعودی شہری پاکستانی آم سے بہتر طور پر متعارف ہوں سفارت خانہ پاکستان کے منسٹر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ اظہر داہر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایک بڑی مارکیٹ ہے جہاں پاکستانی آم کی کھپت بہتر طور پر بڑھائی جاسکتی ہےسعودی شہری پھلوں کی بہتر کوالٹی کو پسند کرتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان سے بڑے آموں کے ایکسپورٹرز سعودی عرب کا رخ کریں فیسٹیول میں سجنے والے ثقافتی سٹالز پر سعودی اور دیگر غیر ملکیوں سمیت پاکستانی شہریوں کا بھرپور رش دیکھنے میں آیا جھنوں نے پاکستانی آم اور ثقافتی رنگوں میں خوب دلچسپی ظاہر کی فیسٹیول میں شریک پاکستانیوں کا بھی کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس سے جہاں پاکستان کا مثبت چہرہ نمایاں ہوتا ہے وہیں پاکستانی اشیاء کو بھی بہتر طور پر متعارف کروایا جاسکتا ہے