سر تن سے جدا – نور مقدم کے قتل گواہ مالی جان محمد بھی گر فتار

سر تن سے جدا کر کے موت کے گھاٹ اتاری گئی سابق سفیر شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کے الزام میں جائے وقوعہ کےگواہ مالی جان محمد کو بھی گر فتار کر لیا گیا ہے۔ملزم وقوعے کے بعد اپنے آبائی گھر واقع مانسہرہ فرار ہو گیا تھا ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قانونی اور سماجی حلقے مالی کو قاتل کے طور پر نامزد کرنے کو ایف آئی آر میں نیا موڑ قرار دے رہے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم جان محمد ملزم ظاہرجعفر کےگھر پر مالی تھا اور نور کے قتل کے روز موقع پر موجود تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم جان محمد سے قتل کے حوالے سے مزیداہم معلومات لے لی گئیں ہیں جبکہ ملزم کو نورمقدم کے قتل کے الزام میں نامزد کردیاگیا ہے۔

https://jang.com.pk/news/970198?_ga=2.138640304.2893251.1628933575-1104890521.1628933575