پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے زیر اہتمام پاکستان کے 75 وایں یوم آزادی کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے زیر اہتمام پاکستان کے 75 وایں یوم آزادی کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عہدیداروں اور کارکنوں نے بھر پور شرکت کرکے وطن سے والہانہ محبت کا اظہار کیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جبکہ نظامت کے فرائض راشد منہاس نے سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان نے یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر وطن عزیز کے ان دلیر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے بے شمار قربانیوں اور اپنے لہو کا نذرانہ دے کر ملک کو نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی ملکی سالمیت و خود مختاری کا جھنڈا بلند کیا جس پر ہم آج فخر سے ایک آزاد اور خود مختار ریاست میں زندگی بسر کر رہے ہیں ملک منظور حسین اعوان نے مزید کہا کہ 14 اگست ہماری ملی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جو ہمیں لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے آزاد وطن ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے ملک منظور اعوان نے اپنے قائد احسان الحق باجوہ کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب میں دن بے دن مضبوط ہو رہی ہے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی چیئرمین لیاقت علی بھٹہ نے کہا کہ 14 اگست کے دن ہم سب نے مل کر یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال مملکت بنانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ریاض ریجن کے صوبائی صدر نور خان شنواری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے لیے آئین و جمہوری اصولوں کی پیروی کرے گا پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سرپرست اعلی رانا محمد اشرف نے کہا کہ زندگی کا حقیقی احساس آزادی کی عظیم نعمت کے بغیر ادھورا ہے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں طارق جنید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہم بحیثیت قوم یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو بانیان پاکستان کے خوابوں کے مطابق بنائیں گے تقریب سے رانا ذوہیب، عمران لدھڑ ، عظیم یوسف ، شاہ روح خان ، عظیم یوسف ، رانا سلطان ، مبارک علی بھٹی، اسامہ جنید ، شبیر سپراء ، مزمل حسین سپراء ، عبدالقیوم کنگ ، حبیب الرحمن، شہزاد قاضی ، بارش علی، مکرم نصیر ، عاصم ملک اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے جشن آزادی کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا تقریب میں ایک سالہ شاندار اعلی کارکردگی پر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں طارق جنید کو خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا تقریب کے آخر میں اعلی صحافتی خدمات پر پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کے چیئرمین عابد شعمون چاند،صدر وسیم خان اور جنرل سیکرٹری ناظم علی عطاری کو بیسٹ جرنلسٹ 2021 کا ایوارڈ بھی دیا گیا اور جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا پر لطف عشائیہ کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی