اپوزیشن میں مزید دراڑ، پی پی پی کا اہم اعلان

پی پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سیشن میں ن لیگ کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ رہا،پیپلزپارٹی قیادت کو شہباز شریف کے رویےسے شدید مایوسی ہوئی، ن لیگ کےغیر سنجیدہ رویے کےباعث حکومت نے بجٹ باآسانی پاس کرا لیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس قومی اسمبلی سیشن کےبعد منعقد ہونا تھا، جس کے انعقاد پر اب سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بجٹ منظوری کے وقت شہباز شریف سمیت 14لیگی اراکین ایوان سے غائب تھے۔