خواجہ محمد آصف کی ضمانت حق سچ کی جیت ہے نیب ریفرنس صرف جھوٹ کا پلندہ ہے

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی رہنماؤں رانا محمد اشرف، ملک منظور حسین اعوان اور ملک راشد پرویز اعوان نے خواجہ محمد آصف کی رہائی پر میڈیا سے اظہار خیال کیا صدر ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ خواجہ محمد آصف کی ضمانت حق سچ کی جیت ہے نیب ریفرنس صرف جھوٹ کا پلندہ ہے خواجہ محمد آصف نے جس دلیری اور ثابت قدمی سے حکومت کے سیاسی انتقام کا سامنا کیا ہے وہ ان کی بے گناہی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ 28 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں چوہدری طارق سبحانی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگے جس کے لیے ہم اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے ان شاء اللہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے بیانیے ” ووٹ کو عزت دو ” کو جیت ہو گی پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صوبائی چیئرمین ملک راشد پرویز اعوان نے کہا کہ خواجہ محمد آصف نے جرات مندی ، اور دلیری سے جھوٹے کیس کا سامنا کیا اس پر ہمیں فخر ہے مسلم لیگ ن کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنا کر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں الجھانے کے علاوہ تحریک انصاف کی حکومت نے اور کچھ نہیں پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی سرپرست اعلی رانا محمد اشرف نے کہا کہ خواجہ آصف نے ہمیشہ صاف شفاف سیاست کی ہے آئی ایم ایف کے اشاروں کو موجود حکمرانوں نے قوم کو بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا تبدیلی کے دعوے داروں نے عوام کے منہ سے آخری نوالہ تک چھین لیا ہے