فخرِپاکستان “مریم خان “جوکہ صرف ۵سال کی ہیں حال ہی میں پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئی اور شہرت کے آسمان پر جا پہچی

دنیا میں خوشیوں کی بہت سی اقسام دیکھی جاسکتی ہیں لیکن جو خوشی کم عمر اولاد کو کامیابی کے سفر پر دیکھ کر ہوتی ہے اُس کا کوئی ثانی نہیں ہوتا۔
فخرِپاکستان “مریم خان “جوکہ صرف ۵سال کی ہیں حال ہی میں پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئی اور شہرت کے آسمان پر جا پہچی ۔ اپنی معصوم باتوں اور لا جواب ذہانت نے مریم کو شہرت کی بلندیوں تک پہچا دیا اور وہ بین الاقوامی سطح پر پہچانی جانے لگی پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ملبوسات کی کمپنی نے ان کو اپنی برانڈ کانمائندہ مقرر کیااس کے علاوہ کراچی کے مشہور اور بہترین تعلیمی ادارے نے اسکول کی مکمل تعلیم کے وظیفہ مقرر بھی کیا.مریم چلڈرن اسمبلی کی رکن ہونے کے ساتھ ساتھ fm93پاکستان میں اپنے بھائی کے ساتھ مستقل ایک پروگرام کا حصہ بھی ہیں۔ٹیلی وژن میں بچوں کے متعدد پروگرام میں شرکت بھی کی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر موجود بہت سے پلیٹ فارمز میں بھی کافی مقابلے جیتے اورپاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انٹرویوز بھی دیئے۔
مریم کے دو بہن بھائی میں جن میں حنظلہ خان اور مناہل ہیں سب سے چھوٹی مریم ہیں بھائی بھی کافی سرگرمیوں میں متحرک رہتے ہیں جبکہ سب سے بڑی بیٹی خصوصی توجہ کی حامل بچی ہیں ۔مریم سے خصوصی بات چیت میں جب پوچھا گیا کہ تعلمی معاملات میں کیسی ہیں تو انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی کا ذکر کیا،لوگ جب پہچانتے ہیں تو کیسا لگتا ہے اس سوال پر مسکراتے ہوئے جواب دیا الحمداللہ بہت اچھا محسوس ہوتا ہے ۔بہن بھائیوں کے ساتھ بہترین دوستی اور محبت کا تعلق رکھنے والی ننھی مریم کے والدین بینا شفیع اور شفیع خان سے جب تربیت کے حوالے سے بات ہوئی کی مریم کے والدین کا موقف تھا کہ مریم نے ڈیڑھ سال کی عمر میں بولنا شروع کر دیا تھا ہم مختلف موضوعات پر ان کی وڈیوز بناتے تھے جس کو دیکھنے والے خوب سرہاتے تھے اور مریم کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا تھا یہی وجہ ہے جب وہ اسکول گئی تو تعلیمی سرگرمیوں میں بھی پھر پور حصہ لیا اور با اعتماد مریم اپنی ایک الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہوئی ۔انہوں نے مزید کہا بچوں میں خود اعتمادی اور ان کی بہترین شخصیت کو پروان چڑھانے میں سب سے زیادہ والدین کا ہی کردار ہوتا ہے اپنے بچوں کی صلاحیتوں کو پہچاننا اور مواقعے فراہم کرنا ان کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرتا ہے اور وہ معاشرے میں ایک با صلاحیت، خود اعتماد اور زمہ دار شہری بن کر ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں۔انہوں نے والدین کو یہئ پیغام دیا کہ اپنے نونہالو کو اُن کی چھوٹی بڑی کامیابیوں پر سراہیں اور اُن کا حوصلہ بڑھائیں ۔
مریم خان بہت چھوٹی سی عمر میں اپنے بے پناہ مداح بنا چکی ہیں جبکہ ابھی انہیں اور آگے جانا ہے ہماری دعا ہے کہ فخر پاکستان “مریم خان “پوری دنیا میں پاکستان کے نام کو مزید ترقی دیں
رپورٹ:- لینا خان