پاکستان کی معاشی ترقی اور حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے کرپٹ نظام کا خاتمہ ضروری ہے/ ارشد تبسم

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان عوامی تحریک کے 32 ویں یوم تاسیس کے موقع پر عوامی تحریک کے گلف ریجن کے رہنما ارشد تبسم نے اپنے پیغام میں کہا کہ 25 مئی 1989 کو ملکی سیاست میں ایک حقیقی انقلابی تحریک کا آغاز ہوا جس نے ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں قوم کے بہترین مستقل کیلئے ، حقیقی جمہوریت کی بحالی ، کرپشن مافیا کے خلاف جدوجہد اور کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے پرامن جمہوری جدوجہد کے ساتھ تعمیری سیاست کا آغاز کیا۔ارشد تبسم نے عوامی تحریک کی قیادت اور کارکنان کو 32 ویں یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ
پاکستان پر مسلط کچھ نظام دشمن طاقتوں نے حقیقی انقلابی تبدیلی کا راستہ روکنے کے لئے جعلی پروگرام کے ساتھ جعلی لیڈر کو میدان میں اتار کر عوام کو گمراہ کیا۔
ایسے ہی انقلاب فرانس کو روکنے کیلئے عوام کو اسی طرز کی جعلی تبدیلی اور نیک نیت لیڈر متعارف کرا کے سو سال تک حقیقی تبدیلی کا راستہ روکا گیا بالآخر قوم حفیہ ہاتھوں کا کھیل سمجھی اور پھر متحد ہوکر حقیقی تبدیلی لانے میں کامیاب ہوگئی آج اسی فرانس کا دنیا کی ترقی یافتہ قوم میں شمار ہوتا ہے۔اگر ہماری قوم نے پاکستان کو دنیا کا ترقی یافتہ ملک بنانا ہے اور پاکستان کو حقیقی جمہوری ، فلاحی اور اسلامی سٹیٹ بنانا ہے تو قوم کو کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنا ہوگی ۔
پاکستان عوامی تحریک کی قیادت نے ملک کو عظیم اسلامی فلاحی و جمہوریت ریاست بنانے کی خاطر کسی کرپٹ نظام کے گاڈ فادر سے کبھی مک مکا نہیں کیا وہ دن دور نہیں جب قوم جعلی تبدیلی کے فریب سے باہر نکلیں گے اور پاکستان عوامی تحریک کی قیادت کے زیرسایہ حقیقی تبدیلی پروگرام نافذ کرنے کیلئے متحدہ جدوجہد کریں گے