شہزاد بھٹہ کی اسپشل ایجوکیشن ، خصوصی طلبہ، ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کے لیے لازوال اور گراں قدر خدمات

اج محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے انسٹرکڑز فزیکل ایجوکیشن کے ایک وفد نے چویدری جمیل ائی پی ای گورنمنٹ شیرانوالہ گیٹ انسٹیٹوٹ فار بلاینڈ کی قیادت میں سابقہ ڈائریکڑ اسپشل ایجوکیشن شہزاد ھارون بھٹہ سے انکی رھائش گاہ بھٹہ قیام گاہ ٹی اینڈ ٹی سوسائٹی رائے ونڈ روڈ میں ان سے ملاقات کی ۔
۔اس موقع پر چیرمین فاروق اعوان ۔محمد زبیر انچارج پرنسپل گورنمنٹ ھائی سکول فار ڈیف پاک پتن شریف اور ساجد عمران ائی پی ای اسپشل ایجوکیشن سنٹر مریدکے بھی موجود تھے ۔وفد نے شہزاد بھٹہ اور چیرمین فاروق اعوان کو عید مبارک دیتے ھوئے شہزاد بھٹہ کو محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب سے بحیثیت ڈائریکڑ اسپشل ایجوکیشن سے باعزت اور شاندار طریقے سے ریٹائرمنٹ پر بھی مبارک باد ھوئے کہا کہ شہزاد بھٹہ کی اسپشل ایجوکیشن ، خصوصی طلبہ، ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کے لیے لازوال اور گراں قدر خدمات سرانجام دیں جو اسپشل ایجوکیشن کی تاریخ میں سہنری حروف سے لکھی جائیں گئیں۔۔۔


اس موقع پر چویدری جمیل نے کہا کہ مجھے شہزاد بھٹہ کی ٹیم کا اھم رکن ھونے پر ہمیشہ فخر رھے گا۔۔شہزاد بھٹہ نے 2003 سے 2019 کے عرصہ میں پانچ مرتبہ ڈی ای او اسپشل ایجوکیشن لاھور ڈویژن کے فرائض بڑے احسن انداز سے سرانجام دئیے۔۔اس دوران مجھے یہ اعزاز حاصل رھے کہ شہزاد بھٹہ کے شانہ بشانہ خصوصی طلبہ کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ۔۔
ساجد عمران اور محمد زبیر نے کہا کہ شہزاد بھٹہ کی قیادت میں سپٹورس ونگ نے پہلی مرتبہ لاھور میں خصوصی طلبہ کے لیے سپٹورس میلہ کا انقعاد کیا۔انہوں نے کہا کہ ھمیں شہزاد بھٹہ کی ٹیم ممبر ھونے پر فخر ھے محمد زبیر نے کہا کہ مجھے ٹریننگ کالج فار ٹیچرز اف ڈیف گنگ محل میں شہزاد بھٹہ کی پرنسپل شپ میں فرائض سرانجام دینے کا اعزاز حاصل ھوا ھے۔ محمد زبیر نے کہا کہ شہزاد بھٹہ کی قیادت میں ٹریننگ کالج نے لازوال اور بے مثال ترقی کی۔ انہوں نے کالج میں بے شمار نئے ماسڑ لیول کے پروگرام شروع کروائیے اور کالج کو بام عروج تک پہنچا دیا ۔۔شہزاد بھٹہ کو پہلی دفعہ 2010 میں کالج کا پرنسپل مقرر کیا گیا اور مختلف اوقات میں چار بار پرنسپل تعینات ھوئے ۔۔
ائی پی ای کے وفد نے بطور ڈائریکڑ اسپشل ایجوکیشن خدمات پر بھی شہزاد بھٹہ کو خراج تحسین پیش کیا خاص طور پر سینکڑوں ائی پی ایز ۔سائیکولوجسٹ ۔کیمپٹوٹر انسڑکڑز ۔سیپچ تھراپسٹ کو سکیل 17 سے سکیل 18 ٹائم سکیل دلانے میں کیمٹی کے بطور کنوینر شاندار اور تاریخی خدمات سرانجام دیں عرصے سے التوا کے شکار ٹائم سکیل کے مسلہ کو مختصر عرصہ میں حل کیا جس پر ھم شہزاد بھٹہ کا اسپشل شکریہ کرتے ھیں