سخت گرمی کا توڑ سمجھ کر پی جانے والی کولڈڈرنک درحقیقت صحت کے لیے نقصان دہ ہیں کیونکہ ان میں کیمیکل ملا ہوا ہے ۔

سخت گرمی کا توڑ سمجھ کر پی جانے والی کولڈڈرنک درحقیقت صحت کے لیے نقصان دہ ہیں کیونکہ ان میں کیمیکل ملا ہوا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سخت گرمی میں خود کو دھوپ سے بچانا چاہیے اور سادہ پانی کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے سادہ پانی سے زیادہ مفید اور کچھ نہیں ہے برف سے بھی پرہیز کرنی چاہیے زیادہ ٹھنڈا پانی گلا پکڑتا ہے اور رنگ برنگی کولڈرنگ تو بالکل نہیں پینی چاہیے خاص طور پر ایسی کولڈ ڈرنکس جن میں کیمیکل ملا ہوتا ہے

ان کیمیکل فارمولے کی وجہ سے ایسی کولڈ ڈرنکس دیکھنے میں اپنے رنگ کی وجہ سے اور پینے میں

اپنے ذائقہ کی وجہ سے اچھی لگتی ضرور ہیں لیکن یہ صحت کے لئے مفید نہیں ہوتی بلکہ نقصان دے ثابت ہوتی ہیں

ماہرین کے مطابق والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو ان نقصان دہ کیمیکل فارمولے والی کولڈ ڈرنک سے بچائیں اور ان کو سادہ پانی پلائیں ان کی صحت کو بچائیں ۔