کراچی کے جناح انٹرنیشنل ٹرمینل پر کسٹم حکام کی کارروائی،قیمتی آئی فونز کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائی ایک کروڑ 9 لاکھ روپے مالیت کے 58 آئی فونز برآمد کر لئے ترجمان کسٹم کے مطابق موبائل فونز امارات سے آنے والی فلائیٹ کے مسافروں کی گرین چینل کلیئرنس کا عمل جاری تھا کہ باتھ روم میں لاوارث بیگ کی اطلاع ملی،کسٹم حکام نے بیگ قبضے میں لے کر تلاشی لی تو اس میں سے 58 آئی فونز برآمد ہوئے،کسٹم حکام نے موبائل فونز قبضے میں لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔