بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض کے سامنے ریاست اور قانون بے بس

بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض کے سامنے ریاست اور قانون بے بس

دبئی سے لاہور واپسی پر ملک ریاض اور انکے اہل خانہ نے کورونا وائرس ٹیسٹ نہیں کرایا۔ ایرپورٹ منیجر لاہور اختر مرزا نے واقعہ کی رپورٹ سی اے اے ہیڈکوارٹر بھیج دی۔
ملک ریاض، اہلیہ بینا ریاض، انکے ہمراہ آئے شاہد محمود قریشی، گلریز اختر اور محمد اعظم کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنشنل ایرپورٹ پر امیگریشن کے بعد ہیلتھ کائونٹر پر کورونا ٹیسٹ کرانے کو کہاگیا،لیکن ملک ریاض اہل خانہ سمیت زبردستی گھر چلے گئے، سی اے اے حکام ملک ریاض کی لاہور رہائش گاہ پہنچے،لیکن ملک ریاض نےلفٹ نہیں کرائی,

بااثر ملک ریاض کےسامنےریاست ،ادارے اور قوانین سب بے بس اور ناکام