مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اج لبرٹی چوک گلبرگ لاھور مختلف ترقی پسند تنظیموں اور این جی اوز کے زیر اہتمام ایک پر امن مظاھرہ کیا

مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اج لبرٹی چوک گلبرگ لاھور مختلف ترقی پسند تنظیموں اور این جی اوز کے زیر اہتمام ایک پر امن مظاھرہ کیا گیا جس میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ مختلف مکاتب فکر کی خواتیں و افراد نے بھاری تعداد میں شرکت کر کے بہادر فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور فلسطینیوں کے حق میں پرجوش نعرے بازی کی گئی اور اسرائیلی افواج کی جانب سے نہتے فلسطینی عوام


پر ظلم و ستم اور وحشیانہ تشدد کی بھرپور مذمت کی گئی ۔
کلک شکیل فاروقی لورز اف اسپشل چلڈرن پاکستان کے جانب سے چیرمین ملک فاروق اعوان ۔جنرل سیکڑیری شہزاد بھٹہ ایڈووکیٹ ۔عابد ھاشمی ۔ڈاکڑ رحمہ بھٹہ ۔ڈاکڑ ماہ نور بھٹہ ۔حسنین ھاشمی ۔جمیشد اقبال ۔سید قمر شاہ ۔میاں ریاض و دیگر نے احتجاجی مظاھرہ میں شرکت کی۔اس موقع پر اقوام متحدہ اور عالمی برداری کی جانب سے اسرائیلی ظلم و ستم پر روایتی بے حسی اور خاموشی پر شدید نکتہ چینی کرتے ھوئے شہزاد بھٹہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ فلسطینی اپنی ازادی کی جنگ لڑ رھے ھیں مگر اقوام متحدہ حسب روایت کشمیر اور فلسطینی مسلمانوں پر بھارتی اور اسرائیلی افواج کی طرف سے جانب روا کئے جانے والے ظلم و بربریت پر ایک خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رھا ھے انہوں نے مسلم حکمرانوں پر شدید تنقید کرتے ھوئے کہا کہ ان کی بے حسی اور بزدلی کی وجہ سے اسرائیلی اور بھارتی حکومتوں کے حوصلے بلند ھوئے ھیں ۔مظاھرہ میں شریک طلبہ و طالبات نے فلسطینوں کے حق میں مختلف پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھائےتھے ۔۔