ضرورت مند بچوں کی کفالت اور تعلیم کی ذمہ داری اٹھانے والا قابل فخر ادارہ۔۔۔ گرین کریسنٹ ٹرسٹ

جی ہاں گرین کریسنٹ ٹرسٹ ایک ایسا قابل فخر ادارہ ہے گزشتہ 27 برس سے ضرورت مند اور یتیم بچوں کی تعلیم اور کفالت کی ذمہ داری نبھا رہا ہے یہ ادارہ 29 ہزار سے زائد بچوں کی تعلیم ۔سولہ سو خاندانوں کو راشن کی فراہمی ۔ایک ہزار سے زائد پانی کے نلکے اور ڈیڑھ سو سے زائد طلبہ کی تعلیمی اسکالر شپ کیسے نمایاں کام کرتا رہا ہے ۔


گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے سی ای او زاہد سعید کہتے ہیں کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا کی طرح پاکستان کو بھی متاثر کیا ہے پاکستان کے مخیر حضرات کی بڑی تعداد پچھلے کئی برسوں سے تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے ہماری کوششوں کا ساتھ دیتے آئے ہیں ہم نے اپنے ایک سو پچاس سے زیادہ اسکولوں کو کمیونٹی سینٹرز میں تبدیل کر دیا ہمارے پاس 15 ہزار خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 29 ہزار بچے ہیں ان کے علاوہ یومیہ اجرت کمانے والے دیہاڑی دار مزدور ہیں گرین کریسنٹ ٹرسٹ نے یہ عزم کیا کہ ہم ان پندرہ ہزار خاندانوں کو کرونا وائرس کی وبا کے دوران راشن پیک فراہم کریں گے اس سلسلے میں پاکستان کے مخیر حضرات نے ہماری کافی مدد کی ہے ہم نے اپیل کی تھی کہ اس سلسلے میں اپنی زکوۃ صدقات اس مد میں خرچ کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بچے واقعی سپورٹ کے مستحق ہیں ان میں سے بہت سے بچے آگے چل کر پاکستان کا مستقبل سنبھالیں گے ان میں ذہانت اور قابلیت کی کمی نہیں ہے پر وہ سب لوگ مبارکباد کے حقدار ہیں جو اس نیک کام میں حصہ بن رہے ہیں اور دنیا اور آخرت میں اپنے لئے بھلائی کا سامان پیدا کر رہے ہیں ۔