سندھ اور پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیوں میں 23 مئی تک توسیع


کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر سندھ اور پنجاب میں سرکاری و نجی اسکولوں کی چھٹیوں میں 23 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں سندھ اور پنجاب میں نجی اور سرکاری اسکولوں کی چھٹیوں میں 23 مئی تک توسیع کر دی گئی.
سندھ اور پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں سرکاری اور نجی جامعات اور کالجز کی چھٹیوں میں بھی 23 مئی تک توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔
https://jang.com.pk/news/926552
——————————
کورونا وائرس صورتحال: مزید 13 مریض جاں بحق اور 714 دیگر متاثر
کراچی (14 مئی): گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 13 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 4793 ہوگئی ہے اور 11110 ٹیسٹ کرنے پر 714 نئے کیسز سامنے آئے۔ یہ بات وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 13 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 4793 تک پہنچ گئی ہے جوکہ ا موات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 11110 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 714 کیسز کا پتہ چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 6.4 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 3830241 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن کے نتیجے میں 297064 کیسز کی تشخیص کی گئی ان میں سے 92 فیصد یعنی 273203 مریض صحتیاب ہوئے جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 340 مریض بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 19068 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 18339 گھروں میں اور 729 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 695 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی جن میں 59 کو وینٹی لیٹرزپر منتقل کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق 714 نئے کیسوں میں سے 319 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 163 ، ضلع وسطی 77 ، ضلع جنوبی 26 ، ضلع ملیر 20 ، ضلع کورنگی 19 ا ورضلع غربی 14 شامل ہیں۔ حیدرآباد میں 104 ، دادو 55 ، میرپورخاص 44 ، جامشورو 41 ، شہید بینظیرآباد 32 ، شکار پور 27 ، گھوٹکی 24 ، ٹنڈو محمد خان 11 ، لاڑکانہ 9، عمرکوٹ 7، جیکب آباد اور ٹنڈو الہیار 6-6، نوشہروفیروز 5، سکھر 2، خیرپور ، سانگھڑ اور ٹھٹھہ 1-1 کیسز ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام پر زور دیا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔
عبد الرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ ، وزیراعلیٰ سندھ
—————————