کل ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی


کل ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی
شوال کا چاند نظر آگیا ۔کل ملک بھر میں عید الفطر منائی جائے گی ۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا رات گیارہ بجے اعلان ۔
تاخیر ضرور ہوئی ہے لیکن قوم کو عید کا تحفہ دیا ہے ۔
قوم کو چاند رات مبارک ۔
قوم کو عید الفطر کی مبارک ۔

پورے ملک میں عید الفطر کے چاند کے انتہائی تاخیر سے ایران پر نئی بحث چھڑ گئی سوشل میڈیا پر اعتراضات اور تنقید شروع ۔
پاکستان کی سر کردہ نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی انتظامیہ اور قارئین کی جانب سے پوری قوم کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ۔

پاکستان اس مرتبہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ عید منائے گا ۔
پاکستان میں سب سے پہلے شمالی وزیرستان میں بدھ کے روز عید منائی گئی ۔
جب کہ پشاور میں مفتی پوپلزئی نے پہلے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا اور اس کے بعد پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رات گئے چاند نظر آنے کا اعلان کیا ۔
—————–
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ چاند کی شہادتیں کئی جگہوں سے موصول ہوئی ہیں ، کل پاکستان میں عید الفطر منائی جائے گی۔

رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے کچھ علاقوں سے شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، شہادتوں کی تصدیق کرنے کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا ہے اور فیصلے پر ارکان کے دستخط بھی لیے گئے ہیں۔

اس سے پہلے مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ جہاں کہیں سے بھی شہادت موصول ہو گی اس کو ضرور دیکھا جائے گا، فی الحال پورے ملک سے اب تک کہیں سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت شروع ہوگیا، ملک بھر سے شواہد کی بنیاد پر شوال کے چاند کی رویت سے متعلق اعلان ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں۔ ڈی جی ریسرچ وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خا لد اور ڈائریکٹر حافظ عبد القدوس بھی شریک ہیں۔

ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہورہے ہیں۔

کراچی میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد زونل کمیٹی کا اجلاس ختم کردیا گیا، اسی طرح سکھر میں بھی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم کردیا گیا ہے