مقروض قوم کے حکمر انوں کی عیاشیاں ۔۔۔قومی سرمائے کا بے دریغ استعمال ۔مگر کوئی پوچھنے والا نہیں

۔۔
۔چویدری پرویز الہی کی حکومت نے 2004 – 2005 میں جوبلی ٹاون لاھور میں پنجاب ڈینٹل ہسپتال کی نئی عمارت کا کروڑوں روپے کی لاگت سے پراجیکٹ شروع کیا ۔۔وسیع و عریض جگہ پر اس کی زبردست عمارت تعمیر شروع کی گئی ۔جو اج پندرہ بیس گزرانے کے بعد بھی مکمل نہ ھو سکی نامکمل عمارت کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود استعمال کے قابل نہ ھو سکی بلکہ تباہ و برباد ھو رھی ۔منصوبہ یہ تھا کہ اندورن شہر میں واقع پنجاب ڈینٹل کالج و ہسپتال کے لیے جدید ضروریات اور تقاضوں کے مطابق ایک نئی عظیم وشان بلڈنگ بنائی جائے اور اس کو وھاں شفٹ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو دانتوں سے متعلقہ بیماریوں سے متعلقہ علاج و معالج کی ضروریات فراھم کی جا سکیں ۔۔چویدری پرویز الہی کی حکومت کے بعد میاں شہباز شریف کی حکومت اگئی ۔۔چویدری پرویز الہی کی دیگر منصوبوں کی طرح پنجاب ڈینٹل کالج و ہسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر بھی میاں صاحب کی حکومت میں التوا کا شکار رھی ۔ پنجاب میں میاں شہباز شریف کے دس سال اور موجودہ تبدیلی سرکار کے تین سالوں میں کسی کی نظر اس عظیم پراجکیٹ پر نظر نہ پڑی نہ ھی نیب اور نہ ھی کوئی عزت ماب ھائی کورٹ و سپریم کورٹ نے اس نامکمل پراجکیٹ پر سو موٹو لیا کہ قومی سرمائے سے تعمیر ھونی والی ہسپتال کی عمارت کو مکمل کروایا جائے اور جو جو بندہ اس ناائلی اور جرم میں ملوث ھے اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے کہ غریب عوام کے خون پسینہ کی کمائی یوں ضائع ھو رھی ھے اور جہاں تک عوام کی بات ھے وہ تو ویسے ھی اندھے ھیں ان کو کچھ نظر نہیں اتا وہ تو بس انکھیں بند کئے زندگیوں گزر رھے ھیں ۔۔۔پاکستانی میڈیا تو ویسے ھی سارا دن سیاست سیاست کھیلتا ھے
یوں لگتا ھے کہ ھم صرف سیاسی مخالفت میں قومی منصوبوں کو ضائع اور برباد کرتے ھیں ۔قوم کے بارے کچھ نہیں سوچتے ۔۔نئے نئے منصوبے بناتے ھیں ان کے لیے قرضے لیتے ھیں اپنے لیے گاڑیاں اور بنگلے بناتے ھیں اور بس
۔۔ یہاں ایک پاکستانی ھونے کے ناطے چویدری پرویز الہی سے درخواست ھے کہ اج کل اپ حکومت کا باقاعدہ حصہ ھیں اور ماشاء اللہ سپیکر صوبائی اسمبلی بھی ھیں تو اپ فوری طور اپنے نا مکمل منصوبے کو مکمل کروائیں تاکہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراھم ھو سکے اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعلی پنجاب سے بھی درخواست ھے کہ اس معاملہ کا نوٹس لیں بلکہ ایل ڈی اے ایونیو رائے ونڈ روڈ پر عوام کے لیے ایک جدید سہولیات سے مزین ایک بڑا سول ہسپتال بنوائیں تاکہ عوام کو مفت طبی سہولیات میسر اسکے ۔۔کاش کے تیرے دل اتار جائے بات ھماری ۔۔۔