شہید عظیم بھائی عظیم انسان تھے جنکی انگنت قربانیاں ہیں،شاہد فراز

وائس چیئرمین شاہد فراز مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)

شہید عظیم بھائی عظیم انسان تھے جنکی انگنت قربانیاں ہیں،شاہد فراز

قوم تجدید عہدِ وفا کریں اور انکے خواب کی تعبیر کیلئے قوم کو مہاجر پرچم تلے جمع کریں،

مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) نے یکم مئی کو مرکزی آفس میں عظیم احمد طارق بھائی شہید کی 28ویں برسی ماہ صیام اور لاک ڈاؤن کے سبب انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سینٹرل کمیٹی،سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی،کراچی کمیٹی سمیت دیگر عہدیداران شرکت کرینگے،انکی برسی کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کے موقع پروائس چیئرمین شاہد فراز نے کراچی کمیٹی کے عہدیداران سے گفتگو میں کہا کہ عظیم احمد طارق بھائی عظیم انسان ہونے کے ساتھ سادہ مذاج اور زندہ دل انسان تھے جنکی مہاجر قوم کیلئے انگنت قربانیاں ہیں،جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ قوم عظیم بھائی کی برسی کے موقع پر تجدید عہدِ وفا کریں اور شہید عظیم بھائی کے خواب کی تعبیر کیلئے تمام قوم کو مہاجر پرچم تلے متحد اور منظم کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔شاہد فراز نے شہید عظیم بھائی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی کہ مرحوم کے ایصال ِ ثواب کیلئے گھروں میں دعائیں اور قرآن خوانی کا اہتمام کریں۔
شکاگو کے مزدوروں نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی،تنویر قریشی
بدقسمتی سے یکم مئی دنیا بھر میں صرف ایک تہوار کے طور پر منایا جارہا ہے،
ہم حق و سچ کیلئے ظالموں کے آگے ڈٹ جانے کے فلسفے پر یقین رکھتے ہیں

مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے سیکریٹری مالیات تنویر قریشی نے کہا کہ شکاگو کے مزدوروں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر رہتی دنیا تک ذندہ رہ جانے والی تاریخ رقم کردی ہے،لیکن بدقسمتی سے یکم مئی دنیا بھر میں صرف ایک تہوار کے طور پر منایا جارہا ہے جس میں حکومتیں، سماجی تنظیمیں اور سیاسی جماعتیں صرف بیانات تک اپنے آپ کو محدود رکھتی ہیں،بیانات اور فوٹوں سیشن کے بعد دنیا کے پسے ہوئے طبقے کے غموں اور مشکلات کے ازالے کیلئے کوئی بھی عملی اقدامات کہیں دکھائی نہیں دیتے۔تنویر قریشی نے یکم مئی کے حوالے سے لیبر ڈویژن کے عہدیداران کے ہمراہ کورنگی انڈسٹریل ایرے کا دورہ کیا جبکہ مزدروں سے ملاقاتیں اور انکے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ مظلوموں اور پسے ہوئے طبقے کی ترجمان جماعت ہے جو حق و سچ کیلئے ظالموں کے آگے ڈٹ جانے کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے ہم ایسے افسوس ناک اور تاریخی دن کو سیاست چمکانے کا زریعہ سمجھنے کے بجائے انکے مسائل کے حل میں اپنا بھر پور حصہ ملانے کے خواں ہیں۔ تنویر قریشی نے کہا کہ یکم مئی حکمرانوں اور سرمائے داروں کیلئے ناصرف خاموش پیغام ہے بلکہ مزدروں کے دکھوں اور قربانیوں کی پکار ہے جسے محسوس کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ شکاگو کے مزدوروں نے اپنے خون سے یکم مئی کی تاریخ رقم کی ہے جسے کسی طور فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے مزدور اپنی ہستی کومٹا دیتے ہیں، اتنے نمایاں اور اہم طبقے کے ساتھ روا رکھے جانے والا رویہ کسی بھی معاشرے کی بربادی کی وجہ بنتا ہے،انہوں نے کہا کہ مزدور ہمارے معاشرے کا لازم و ملزوم جز ہے جنکی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

جاری کردہ : شعبہ نشرواشاعت