کراچی ٹریفک پولیس ایسٹ کے تحت بہادر آباد ٹریفک سیکشن کے زیر انتظام دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا

کراچی ٹریفک پولیس ایسٹ کے تحت بہادر آباد ٹریفک سیکشن کے زیر انتظام دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا،
کراچی( اسٹاف رپورٹر) اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا مہمان خصوصی تھے ،ایس ایس پی پی ٹریفک ایسٹ فرح امبرین نے ان کا خیر مقدم کیا، دعوت افطار میں ڈی ایس پیز، سیکشن افسران اور اور اہلکاروں بھی شریک ہوئے، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے کہا کہ عید الفطر کی آمد کے ساتھ ساتھ کورونا کی موجودہ صورتحال میں ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکار پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے دوران اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر شہریوں کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں،رمضان المبارک ہمیں صبر کا درس دیتا ہے، عوام کو بھی چاہیے کہ وہ دوران سفر نظم و ضبط کا خاص خیال رکھیں، ٹریفک کے قوانین اور ضوابط پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک پولیس سے تعاون اور احترام کریں، ٹریفک اہلکار بھی شائستگی کے ساتھ مہزب انداز میں رہنمائی کریں، ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے کہا کہ تجربہ کامیاب ہونے پر شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک پولیس کے سائیکل سوار اسکواڈز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔