پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سرپرست اعلی رانا محمد اشرف کی جانب سے ماہ صیام کی خوشی میں سعودی عرب کے ساحلی شہر دمام میں پر نور ” محفل نعت ” کا انعقاد

سعودی عرب ( ناظم علی عطاری) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سرپرست اعلی رانا محمد اشرف کی جانب سے ماہ صیام کی خوشی میں سعودی عرب کے ساحلی شہر دمام میں پر نور ” محفل نعت ” کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے عہدیداروں اور کارکنوں نے خصوصی شرکت کرکے عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے دلوں کو منور کیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جس کی سعادت نصیر انجم کو حاصل ہوئی بعدازاں محفل نعت کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تو سعودی عرب میں معروف نعت خواں عابد شعمون چاند ،میاں طارق جنید اور دیگر نعت خواں حضرات نے عشق رسول میں ڈوب کر اپنی اپنی پر سوز اور دلوں میں اترنے والی رقت انگیز آواز میں نعت پیش کر کے حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی نعت خواں حضرات نے حب رسول و اطاعت رسول سے سرشار نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرکے حاضرین کے دلوں کو حررات ایمانی سے لبریز کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے میزبان پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سرپرست اعلی رانا محمد اشرف نے کہا کہ آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح سرائی دین و دنیا کی بھلائی کا ذریعہ بنتی ہے ذکر رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ایمان اور روح کو تازگی ملتی ہے تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ محافل نعت روحانی و قلبی سکون اور عشق رسول کا باعث بنتی ہیں انہوں نے کہا نعت سن کر اور پڑھ کر آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے وابستہ ہو کر دین دنیا کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ملک منظور اعوان نے ریاض سے دمام آکر اس با برکت محفل کی کوریج کرنے پر پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر میاں طارق جنید نے کہا کہ آج کی پر انوار محفل میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سننے سے دلوں کو سکون بلکہ جذبہ ایمانی کو بھی تقویت ملی ہے تقریب سے رمضان بٹ ، شاکر رفیق ، چوہدری قیصر ، محمد جمیل ، ملک آصف اعوان صدر پاکستان مسلم لیگ ن دمام ریجن ، مبارک علی بھٹی ، شبیر حسین سپرا ، سمیع اللہ بھٹی ، اسلم کھوکھر ، بارش علی ، ملک مکرم نصیر ، اسامہ طارق ، پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے صدر وسیم خان ، اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نعت وہ اظہار عقیدت ہے جس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قلبی محبت اور ایمان سے وابستگی کا اظہار ہوتا ہے حاضرین محفل نے خوبصورت ایمان افروز محفل منعقد کرنے پر رانا محمد اشرف کا شکریہ ادا کرتے خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب آئندہ بھی ایسی بابرکت محافل کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ زنگ آلود دلوں کو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے منور کرتے رہیں