بھارت میں تیز رفتار مسافر ٹرین ہاتھیوں کے جھنڈ سے ٹکرا گئی، سات جنگلی ہاتھی ہلاک

بھارت میں تیز رفتار مسافر ٹرین ہاتھیوں کے جھنڈ سے ٹکرا گئی، سات جنگلی ہاتھی ہلاک
شمال مشرقی بھار ت میں ایک مسافر ریل گھاڑی ہاتھیوں کے ایک جھنڈ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم سات ہاتھی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ بھارت میں کسی ایک واقعے میں اتنے زیادہ جنگلی ہاتھیوں کی ہلاکت کا گزشتہ کافی عرصے کے دوران پیش آنے والا سب سے بڑا حادثہ ہے۔