بالی وُڈ فلم دھریندر میں پاکستان آنے والے بھارتی خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کرنے والے رنویر سنگھ دراصل حقیقی زندگی میں کراچی سے تعلق رکھنے والے نکلے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلم میں رنویر سنگھ بھارتی خفیہ ایجنٹ جسکریت سنگھ رنگی کے روپ میں نظر آ رہے ہیں، جو نوکری کی تلاش کے بہانے بلوچ کا روپ دھار کر کراچی میں داخل ہوتا ہے اور لیاری کے علاقے میں تخریب کاری کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
یہ بات مداحوں کی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے کیونکہ رنویر سنگھ خود ایک سندھی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ رنویر دراصل ممبئی کے رہائشی ہیں اور ان کا پورا نام رنویر سنگھ بھونانی ہے۔ وہ 1985 میں ممبئی میں پیدا ہوئے، لیکن ان کے والدین کا سندھی خاندان 1947 میں تقسیم ہند سے قبل کراچی میں رہائش پذیر تھا۔
یوں فلم میں دکھائی جانے والی کراچی سے منسلک کہانی کسی حد تک رنویر سنگھ کی خاندانی تاریخ سے بھی جڑتی نظر آتی ہے۔


























