لاڑکانہ میں جماعت اصلاح المسلمین ضلع کی جانب سے سالانہ انتخابی اجلاس صوبائی جنرل سیکریٹری مخدوم محمد اعظم طاہری کی زیر صدارت شہر کی روحانی مسجد نظر محلہ میں منعقد ہوا

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ میں جماعت اصلاح المسلمین ضلع کی جانب سے سالانہ انتخابی اجلاس صوبائی جنرل سیکریٹری مخدوم محمد اعظم طاہری کی زیر صدارت شہر کی روحانی مسجد نظر محلہ میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی نائب صدر سکیلدھو طاہری اور جوائنٹ سیکریٹری غضنفر علی جوکھیو طاہری نے شرکت کی، اس موقع پر سال 2026 کے لیے صدر عبدالقادر عباسی، سینئر نائب صدر ضمیرالدین ملک، نائب صدر محمد عاشق عباسی، جنرل سیکریٹری مولانا محمد افضل شیخ، جوائنٹ سیکریٹری محمد حسن بصری، پریس سیکریٹری قاری احمد نواز میمن، فنانس سیکریٹری فتح علی مہیسَر، آڈیٹر عبدالغفار بگھیو، آفس سیکریٹری الطاف حسین بھٹو، معاون صدر عبدالعزیز عباسی، معاون جنرل سیکریٹری برکت علی شیخ، معاون فنانس سیکریٹری حافظ عبد الکریم شیخ، معاون صدر ممتاز علی چھواں اور معاون جنرل سیکریٹری محمد آچر کلہوڑو کو منتخب کیا گیا، اجلاس میں صوبائی رہنماؤں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جماعت کی بہتری کے لیے دینی، سماجی خدمات اور تنظیمی استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش جاری رکھی جائے گی۔