موسم کی پیشگوئی: پہاڑی علاقوں میں بارش و ہلکی برفباری، میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ کا امکان

موسم
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ۔ تاہم شام/رات میں گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکاان ۔ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں سموگ / دھند چھائے رہنے کا امکان ۔
پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ۔ تاہم گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اور شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکاان ۔ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں سموگ / دھند جبکہ چند مقامات پر شدید دھند چھائے رہنے کی توقع۔
اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔
پیر کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ۔