شارجہ: پیدائش کے محض 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے

شارجہ میں پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے، ڈاکٹرز نے اسے نایاب کیس قرار دے دیا۔

اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مہرا کی صحت کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے، بچی صحت مند ہے۔

ڈاکٹرز نے کہا کہ اسے’ولادی دانت‘ کہتے ہیں جو پیدائش کے فوراً بعد یا چند دن میں ظاہر ہوتے ہیں۔

دوسری جانب بچی کے والد کا کہنا تھا کہ یہ منظر دیکھ کر میں بہت خوش اور حیران رہ گیا ہوں۔