نِدا یاسر فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے بیان پر تنقید کی زد میں

پاکستان کی نامور مارننگ شو میزبان نِدا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔

ندا یاسر ایک دہائی سے زائد عرصے سے مارننگ شوز کی دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہیں، اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے بحث کا موضوع بنتی رہی ہیں۔

حالیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے بارے میں کہا کہ یہ رائیڈر اکثر آرڈر ڈلیور کرتے وقت بقایا رقم ساتھ نہیں رکھتے اور یوں صارفین سے اضافی روپے لے لیتے ہیں۔

ندا یاسر نے ناظرین کو مشورہ دیا کہ لوگ ہمیشہ بالکل درست رقم ادا کریں تاکہ رائیڈر چند سو روپے نہ رکھ لیں، انہوں نے کھل کر کہا کہ میں ٹِپ دینے کے حق میں نہیں ہوں۔