وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس

اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، خصوصی معاونین، چیف سیکریٹری اور متعلقہ افسران شریک

کابینہ اجلاس میں شامل 27 نکات پر غور اور فیصلے ہوں گے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

اسلام کوٹ تا پورٹ قاسم ریلوے لائن:

اسلام کوٹ تا چھوڑ اور بن قاسم سے پورٹ قاسم تک ریلوے لائن بچھانے کا کام کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

اکتوبر 2025ء میں سندھ حکومت اور وزارت ریلویز کے درمیان ایم او یو ہوا تھا، وزیراعلیٰ سندھ

ایم او یو کے تحت وزارتِ ریلوے کو تھر سے کوئلے کی نقل و حمل کے لئے ریلوے لائن تعمیر کرنی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

پروجیکٹ کے تحت تھر کول سے چھوڑ تک 105 کلومیٹر ریلوے لائن بچھائی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ

بن قاسم سے پورٹ قاسم تک 9 کلومیٹر ڈبل ٹریک ریلوے لائن بچھائی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ

کوئلے کی انلوڈنگ کی سہولت پورٹ قاسم پر بنائی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ حکومت اور وزارتِ ریلویز کے درمیان برابر کی شراکت داری ہے، وزیراعلیٰ سندھ

منصوبے کی ابتدائی لاگت 75 ارب روپے تھی، وزیراعلیٰ سندھ

اراضی کی لاگت بھی 50 فیصد ایکویٹی شیئر کے طور پر شمار ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ

پروجیکٹ کی پی سی ون 53.72 ارب روپے منظور ہو چکی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ حکومت 26.86 ارب روپے اور 6.61 ارب روپے پہلے ہی مختص کر چکی ہے، مراد علی شاہ

اب منصوبے کی کل لاگت 90 ارب روپے ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کی منظوری سے 6.61 ارب روپے فوری جاری کرنے کی ہدایت کر دی

سندھ سولر انرجی پروجیکٹ:

سندھ سولر انرجی پروجیکٹ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے

سندھ سولر انرجی پروجیکٹ 27.4 بلین روپے کا منصوبہ ہے، کابینہ اجلاس میں آگاہی

سولر انرجی پروجیکٹ میں 3 بلین روپے کا فراڈ ہوا ہے، کابینہ اجلاس میں انکشاف

سندھ کابینہ نے کنٹریکٹنگ فرم کو بلیک لسٹ کرنے کی سفارش کی

کابینہ نے سندھ سولر انرجی پروجیکٹ میں ہونے والے فراڈ کی انکوائری اینٹی کرپشن کو بھیجنے کی ہدایت کی

سولر ہوم سسٹم منصوبہ:

سندھ کابینہ کو سولر ہوم سسٹم منصوبے پر تفصیلی بریفنگ

غریب گھرانوں کے لیے آف گرڈ اور آن گرڈ سولر کٹس کی فراہمی کا منصوبہ جاری ہے

سولر ہوم سسٹم منصوبہ کی لاگت 18.8 ارب روپے ہے ، کابینہ کو آگاہی

2 لاکھ 50 ہزار سولر ہوم سسٹم کٹس فراہم کی جائیں گی

ایک لاکھ 20 ہزار کٹس تھر، کوہستان اور کچے کے علاقوں کے آف گرڈ گھرانوں کے لیے ہوں گی

ایک لاکھ 30 ہزار کٹس آن گرڈ مستحق صارفین (0 تا 100 یونٹ) کو دی جائیں گی

ہر کٹ میں سولر پینل، بیٹری، ایل ای ڈی لائٹس، ڈی سی فین اور موبائل چارجنگ کی سہولت شامل ہوگی

تمام کٹس غریب گھرانوں کو مفت فراہم کی جائیں گی، وزیراعلیٰ سندھ

کابینہ نے این آر ٹی سی انرجیز کو فی کٹ 219 امریکی ڈالر کے نرخ پر درآمد کا ٹھیکہ دیا ہے

ایک لاکھ کٹس کی ادائیگی کے لیے 5.518 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں

این آر ٹی سی کی جانب سے 25 ہزار اضافی کٹس بھی مفت دینے کی پیشکش کی گئی ہے

کٹس کے سیمپلز کے ٹیسٹ این ای ڈی کراچی، پی سی ایس آئی آر اور یو ای ٹی لاہور میں مکمل کیے جا چکے ہیں

فیکٹری ایکسپٹنس ٹیسٹ (ایف اے ٹی) کے لیے پی ایم یو ٹیم چین روانگی کی تیاری کر رہی ہے

ایک لاکھ نئی کٹس این جی اوز کے ذریعے گھروں تک پہنچائی جائیں گی، کابینہ کو آگاہی

ایک لاکھ 67 ہزار 746 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، ڈیٹا بیس بھی تیار کر لیا گیا ہے

مانیٹرنگ ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم میں رئیل ٹائم ٹریکنگ شامل ہوگی، کابینہ کو آگاہی

سولر انسٹالیشن کی موبائل ایپ بھی تیار کی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی آگاہی

26 این جی اوز کی جانب سے دلچسپی ظاہر کی گئی ہے، پروپوزلز کا جائزہ جاری ہے

وزیراعلیٰ سندھ کا منصوبے کی شفاف، بروقت اور سخت نگرانی کا حکم

عبدالرشيد چنا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
#SindhCMHouse