· سندھ حکومت کے زیر اہتمام 3 روزہ سندھ یوتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹول 2025 کا شاندار آغاز ہوگیا · فیسٹول کا افتتاح وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سردار محمد بخش مہر نے کیا۔

· سندھ حکومت کے زیر اہتمام 3 روزہ سندھ یوتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹول 2025 کا شاندار آغاز ہوگیا

· فیسٹول کا افتتاح وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سردار محمد بخش مہر نے کیا۔

· وزیر کھیل نے سیکریٹری کھیل منورعلی مہیسرکےہمراہ مختلف سائنس،ٹیکنالوجی پروجیکٹس کا دورہ کیا اور شریک طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔

· فیسٹول سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں 30 نومبر تک جاری رہے گا۔ وزیر کھیل

· فیسٹول میں سندھ بھر کی 40 سےزائد سرکاری و نجی جامعات کے 70 طلبہ نے اپنے جدید اور تخلیقی سائنسی پروجیکٹس پیش کیےہیں،سردارمحمد بخش مہر

· یوتھ سائنس فیسٹول میں 1500 سے زائد سرکاری و نجی اسکولوں اور مختلف اداروں کے طلبہ نے بھی شریک ہیں، جو اس ایونٹ کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ وزیر کھیل

· فیسٹول میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کے لیے 2 لاکھ روپے سے زائد کی انعامی رقم رکھی گئی ہے،سردارمحمد بخش مہر

· جبکہ شرکاء کو ٹی اے/ڈی اے، مفت رہائش اور کھانے کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔سردار محمد بخش مہر

· پروجیکٹس کے معیار اور شفاف جائزے کے لیے نامور پروفیسرز، ماہرین اورپروفیشنلز پر مشتمل ایک پینل تشکیل دیا گیا ہے، سردار محمد بخش مہر

· یہ پینل ہر پروجیکٹ کا منصفانہ اور تکنیکی بنیادوں پر جائزہ لے گا۔وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر

· حکومت سندھ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کےویژن کے مطابق، نوجوانوں کوسائنس، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں آگے بڑھنے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کررہی ہے۔وزیر کھیل

· یہ فیسٹول نوجوانوں کے لیے نئے مواقع اور نئی راہیں کھولے گا، جو سندھ کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔سردار محمد بخش مہر

· تقریب میں سابق سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری، ڈائریکٹر کھیل اسد اسحاق، ڈپٹی ڈائریکٹر سید حبیب اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز رضوان علی، معیز احمد، کراچی کے ڈی ایس اوز اسماعیل شاہ،فرید علی، محمد عثمان، شکیل احمد، سنی پرویز، حاجرا نواب اور دیگر شریک تھے،