پاکستان ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام قونصلیٹ جدہ میں فری میڈیکل کیمپ۔

جدہ (جہانگیر خان) پاکستان ویلفیئرسوسائٹی جدہ کے فری میڈیکل کیمپ ڈائریکٹر محمد عبدالستار یونس نے اعلان کیا ہے کہ سوسائٹی اپنا باقاعدہ پندرہ روزہ مفت میڈیکل کیمپ نمبر435 جمعہ 28 نومبر2025 کو پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ کے کمیونٹی ہال میں شام 3:00 بجے سے لگائے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ویلفیئر سوسائٹی جدہ ایک سماجی اور فلاحی تنظیم جو سعودی عرب کے مغربی صوبے میں مقیم پاکستانی تارکین وطن ڈاکٹروں اور مخیر حضرات کی طرف سے بنائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کی تشخیص کرے گی اور ضرورت مند مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ کیمپ میں بلڈ شوگر، بلڈ پریشر، الٹراساؤنڈ اورای سی جی کے ٹسٹ ڈاکٹروں کے مشوروں سے مفت کئے جائیں۔