پاکستان پیپلز پارٹی ،حکومت سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے وژن کے مطابق حیدرآباد ریجن میں ون ونڈو فیسیلیٹیشن کا قیام ایک اهم سنگ ميل ہے

کراچی – 31 اکتوبر۔پاکستان پیپلز پارٹی ،حکومت سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے وژن کے مطابق حیدرآباد ریجن میں ون ونڈو فیسیلیٹیشن کا قیام ایک اهم سنگ ميل ہے ۔ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے مزمل حسین ہالیپوٹو کا ون ونڈو فیسیلیٹیشن سینٹر کے افتتاح کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے حیدرآباد ریجنل آفس کا دورہ ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو نے حیدرآباد ریجنل آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ون ونڈو فیسیلیٹیشن سینٹر کے افتتاح کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر، افسران اور متعلقہ شعبہ جات کے نمائندگان نے ڈی جی ایس بی سی اے کو جاری انتظامات اور سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ ون ونڈو فیسیلیٹیشن سینٹر کو عوامی سہولت کے عین مطابق جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے تاکہ تعمیراتی اجازت ناموں اور دیگر معاملات میں شہریوں کو ایک ہی چھت کے نیچے آسان، شفاف اور تیز تر خدمات فراہم کی جا سکیں۔مزمل حسین ہالیپوٹو نے کہا کہ ایس بی سی اے عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے، اور ون ونڈو سسٹم کے ذریعے عوامی شکایات کے فوری ازالے، کاغذی کارروائی میں کمی، اور تعمیراتی عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ افتتاح سے قبل تمام سہولیات، کمپیوٹرائزڈ نظام اور عملے کی تربیت کے انتظامات مکمل کیے جائیں تاکہ سینٹر فعال ہوتے ہی شہریوں کو بہترین سروس فراہم کی جا سکے۔