تحریک انصاف ایک حقیقت، مینڈیٹ تسلیم کیے بغیر ملک میں استحکام ممکن نہیں، راجہ خان جکھرانی

تحریک انصاف ایک حقیقت، مینڈیٹ تسلیم کیے بغیر ملک میں استحکام ممکن نہیں، راجہ خان جکھرانی

خیبر پختون خواہ کے ساڑھے چار کروڑ عوام کے منتخب وزیراعلیٰ سہیل افریدی کو عدالتی حکم کے باوجود قائد عمران خان سے نہ ملنے دیا جانا ائین پاکستان اور عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے

26 ویں آئینی ترمیم نے عدالتوں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر رکھ دیے،عدالتی نظام درہم برم ہو کر رہ گیا،یہ ترمیم انصاف کا کھلم کھلا قتل،تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر کی خصوصی گفتگو


کراچی (نعیم اختر)سندھ کی معروف سماجی سیاسی و ک قبائلی شخصیت اور تحریک انصاف سندھ کے صوبائی نائب صدر عمران خان کے بہادر کھلاڑی راجہ خان جکھرانی نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ صوبہ پختون خواہ کے ساڑھے چار کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو عدالتوں کے حکم کے باوجود اپنے قائد عمران خان سے جیل میں نہ ملنے دینا آ ئیں پاکستان کی توہین اور اعلیٰ عدلیہ سے مذاق کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم نے عدالتی نظام کو مفلوج بنا کر رکھ دیا گیا ہے جس سے بروقت انصاف کی فراہمی کے دروازے لوگوں پر بند کر دیے گئے ہیں یہ عمل سراسر انصاف کا قتل ہے راجہ خان جکھرانی نے کہا کہ ہم نے آج تک ماضی سے سبق حاصل نہیں کیا جب جب عوام کے منتخب نمائندوں کو کھڈے لائیں لگانے کی کوششیں کی گئیں عوام میں غم و غصہ اور انارکی پھیلنے جیسی لہروں نے جنم لیا جس کا نقصان ملک اور عوام دونوں کو بھگتنا پڑا وقت کا تقاضہ ہے کہ مقتدر طاقتور حلقے ریاست پاکستان کو مزید کسی بڑے نقصان سے بچانے کے لیے مل جل کر کام عوام کی فلاح و بہبود ملک کے استحکام اور ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلانے کے لیے کام کریں ایک سوال کے جواب میں راجہ خان جکھرانی نے کہا کہ ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ہماری سرحدوں پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں ایک طرف بھارت ہمارے خلاف زہر اگل رہا ہے تو دوسری طرف پاک افغان تعلقات نازک موڑ پر آچکے ہیں دوست ممالک کی مصلحتی کوششیں بھی مذاکراتی عمل میں شامل ہونے کے باوجود کامیابی کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آرہے یہ صورتحال انتہائی گھمبیر ہے ہمیں قوم کے بہتر مفاد میں کام کرتے ہوئے ملک کو استحکام بخشنا ہوگا راجہ خان جکھرانی نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں صورتحال خراب سے خراب ہوتی جا رہی ہے سندھ سے ملحقہ بلوچستان میں دہشت گرد اور شر پسند عناصر قوتیں دن دہاڑے سکیورٹی فورسز، تھانوں پر حملے کر کے انہیں تباہ و برباد کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتی جانوں کا بھی ضیاع کر رہے ہیں کوئی دیکھنے والا نہیں ہمارے بہادر جوان شر پسندوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو رہے ہیں یہ صورتحال انتہائی سنگین ہے جس کا تدارک اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہم ذاتی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ملک و قوم کے بہتر مفاد میں سب کو اس کے مینڈیٹ کے ساتھ لے کر چلیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک حقیقت اور ملک کی سب سے بڑی مقبول نوجوان نسل کی نمائندہ جماعت ہے راجہ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف کے کھلاڑیوں کے حوصلہ اور جوش ،جذبہ ولولہ پہلے سے کہیں زیادہ بلند و بالا ہے گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات سے کھلاڑی پہلے ڈرے تھے نہ اب ڈریں گے پوری قوم تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے راجہ خان نے سندھ میں امن و امان اور عوام کو بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے پچھلے 18 سال سے پیپرز پارٹی صوبے میں برسر اقتدار ہے کوئی شہر ایسا نہیں جو موہنجوڈارو کا منظر پیش کر رہا ہو کاغذوں میں ترقیاتی کاموں پر اربوں روپے خرچ کرنے کے دعوے مگر زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہے پیپلز پارٹی کے عوامی اور بلدیاتی نمائندوں نے لوٹ مار کی سیل لگا رکھی ہے ہر طرف اندھیر نگری چوپٹ راج کا بازار گرم ہے عوام الناس کا کوئی پرسان حال نہیں سندھ کے چھوٹے شہر کو تو چھوڑیں پاکستان کا معاشی حب کراچی کھنڈر بن کر رہ گیا ہے ڈیفنس ،کلفٹن اور ان جیسے دیگر پوش علاقے تک غیر محفوظ بن کر رہ گئے ہیں راجہ خان چکرانی نے کہا کہ اندھیرے کے بعد اجالا ضروب ہوتا ہے اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن اب زیادہ دیر نہیں چل سکتا اندھیرے کے بعد انشاءاللہ صبح کا سورج ضرور طلوع ہوتا ہے۔