این ایل سی کا بین الاقوامی شپنگ نیٹ ورک وسعت اختیار کر گیا,پاکستان سے چین اور ملائشیا تک سمندری راہداری کامیابی سے فعال

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) کا نئی سمندری راہداری کے ذریعے پاکستان کو چین اور جنوب مشرقی ایشیا سے منسلک کرنے والی شپنگ سروس کا کامیاب آغاز
چین اور ملائشیا سے مال بردار پہلا بحری جہاز کراچی پورٹ پر کامیابی سے لنگر انداز
کراچی پورٹ پر افتتاحی تقریب، این ایل سی، کے پی ٹی سمیت دیگر کاروباری شخصیات کی شرکت
نیا جہاز پورٹ کلانگ، چنگ ڈاؤ، نِنگ بو، جبلِ علی اور کراچی کے درمیان سفر کرے گا
پاکستان میں پہلی بار این ایل سی نے 2,500 ٹی ای یو صلاحیت والا جہاز متعارف کرایا ہے
بحری سروس کی توسیع سے جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ سے تجارت کو تقویت اور نقل و حمل کا عمل تیز ہوگا
برآمد اور درآمد کنندگان کے لیے این ایل سی کی بحری سروس سے نمایاں سہولت متوقع
یہ سروس ناصرف باقاعدہ شیڈول بلکہ کارگو اسپیس کی فراہمی اور ادائیگی میں بھی آسانی فراہم کرے گی
این ایل سی، قومی فلیگ کیریئر کے طور پر کراچی سے چنگ ڈاؤ تک تیز شپنگ فراہم کرے گا،سفر کا دورانیہ صرف 18 دن پر محیط ہوگا
مناسب کرایوں اور مضبوط روابط سے علاقائی تجارت میں نمایاں بہتری اور نئی راہیں کُھلنے کی امید























