میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
شہر کی تمام شاہراؤں اور قبرستانوں پر سولر لائٹ کی تنصیب کا کام جلد شروع کیا جائے گا مئیر عبدالروف غوری تفصیلات کے مطابق میرپورخاص مئیر عبدالروف غوری کا کہنا تھا کہ شہر میں حالیہ بارشوں میں کارپوریشن کی حدود میں شاہراہوں پر ٹوٹ پھوٹ کے بعد وہاں اسفالٹ روڈ کا پیچ ورک کا کام شروع کردیا گیا جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ کارپوریشن کی حدود کی تمام شاہراؤں پر جلد نئی سولر لائٹس لگانے کے لیے افسران اور عملے کو ہدایت جاری کردی ہے اپنے آفس میں سولر لائٹس کے حوالے سے میئر عبدالروف غوری نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں پر خستہ حال پولوں کو فوری طور پر نکالا جائے اور جس جس شاہراہ پر پول بہتر حالت میں ان پر نئی سولر لائٹس روڈ کے دونوں اطراف لگائی جائیں انھوں نے مزہد کہا کہ شہر کے تمام قبرستانوں میں لائٹ کی عدم فراہمی کی شکایات پر شہر کے تمام قبرستانوں میں سولر لائٹس کی تنصیب کا احکامات دے دیے گئے ہیں مئیر عبدالروف غوری نے ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ جلد پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دیئے جانے والے ترقیاتی پیکج سے شہر کے انفراسٹرکچر ڈرینج واٹر سپلائی اسکیموں کے کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے کارپوریشن کی جانب سے 12 کروڑ کی این آئی ٹی کرائی گئی ہے اور شہر کی تمام یوسیز میں ترقیاتی کام شروع کردیے گئے ہیں انھوں نے شہر کی ہاؤسنگ اسکیم میں ڈرینج پانی اور دیگر عدم سہولیات پر لوکل گورنمنٹ کو انکے سروے اور انکی این او سی کے لیے لیٹر ارسال کردیے ہیں جن کا جلد سروے مکمل کیا جائے
Load/Hide Comments























