میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے تحت سانحہ 31 اکتوبر1986ء کراچی و حیدرآباد کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے میرپورخاص ڈسٹرکٹ آفس میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد ہوا جس میں اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی شفیق احمد، جاوید آرائیں،ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم، جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز آفاق احمد خان، سلیم میمن و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی،یوسیز کے ذمہ داران، حق پرست چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز اورایلڈرز ونگ سمیت دیگر تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تمام تحریکی شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بعدازاں سانحہ 31اکتوبر کے شہداء سمیت تمام تحریکی شہداء کی مغفرت و بلنددرجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل،حق پرستانہ تحریک کی کامیابی اور ملکی استحکام و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
Load/Hide Comments























