ملکی معیشت کو عوام دوست بنانے کی ضرورت ہے۔ سید امان شاہ

پریس ریلیز

ملکی معیشت کو عوام دوست بنانے کی ضرورت ہے۔ سید امان شاہ

فرسودہ کرپٹ نظام نے ملک کو خطرناک دورائے پر لاکھڑا کردیا ہے، جس کی تبدیلی ضروری ہے

عوام پاکستان پارٹی کی منشور میں بلوچستان کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔صوبائی کنوینئر اے پی پی

کوئٹہ /کراچی(پ ر) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر بلوچستان سید امان شاہ نے کہا ہے کہ عوام پاکستان پارٹی کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ ملک میں ایک انصاف پسند، شفاف اور عوام دوست نظام کی بنیاد رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی ماحول میں عوام پاکستان پارٹی امید کی نئی کرن بن کر اُبھر رہی ہے جو مفاداتی سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی فلاح و بہبود، عدل، تعلیم اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ سید امان شاہ نے کہا کہ پارٹی کے منشور میں بلوچستان کو خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود پسماندگی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے عوام کے ساتھ ناانصافیوں کا ازالہ کرے گی اور صوبے کے نوجوانوں کو تعلیم و روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک جامع پروگرام تیار کر چکی ہے۔ انہوں نیکہا کہ ملک میں پائیدار ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک نظام کو درست نہیں کیا جاتا۔ عوام پاکستان پارٹی کا مقصد طاقت عوام کے ہاتھ میں دینا، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور اداروں کو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ پارٹی آئندہ انتخابات میں عوام کے تعاون سے ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کا عزم رکھتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ فرقہ واریت، لسانیت اور مفاداتی سیاست سے بالاتر ہو کر ایک نئے اور بہتر پاکستان کی تعمیر میں عوام پاکستان پارٹی کا ساتھ دیں۔

جاری کردہ
صوبائی ترجمان عوام پاکستان پارٹی۔ بلوچستان