سندھ ہائیکورٹ نے حیسکول پٹرولیم لمیٹیڈ کے اکاؤنٹس سیل کرنے کا حکم جاری کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے نیشنل بینک سمیت 18 بینکوں کے صدور کو خط لکھ دیئے۔ خط کے متن کے مطابق حیسکو پٹرولیم لمیٹیڈ کے اکاؤنٹس میں سے کوئی رقم نکالی جانے نہ منتقل کی جائے۔ ہائیکورٹ نے یہ خط ہائیکورٹ آف جسٹس، بزنس اینڈ پراپرٹی کورٹس آف انگلینڈ اینڈ وہیلز کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کیلیے ارسال کیا۔ انگلینڈ کی کمرشل کورٹ نے 15 جون 2018 کو فریقین میں سمجھوتہ ہونے کے بعد ڈکری جاری کی تھی۔ مینا انرجی اور حیسکول کے درمیان رقم کے تنازع کے حل کیلیے 19 جنوری 2018 کو سیٹلمنٹ ایگریمنٹ کے تحت معاہدہ ہوگیا تھا۔ اس مفاہمت کے نتیجے میں عدالت نے حیسکول پٹرولیم کو 95 لاکھ امریکی ڈالرز ادا کرنے کا پابند کیا تھا۔ ادائیگی میں تاخیر پر 6 فیصد سالانہ کی شرح سے مزید ادائیگی کا حکم دیا تھا۔ ہائیکورٹ نے 12 اکتوبر 2021 کو اپنے حکم کے ذریعے مقروض حیسکول کو اپنے اکاؤنٹس کے کریڈٹ بیلنس کو بینک سے نکالنے یا منتقل کرنے سے روک دیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments























