ایران ایئر کی پہلی پرواز کا کوئٹہ ایئرپورٹ پر شاندار خیرمقدم

ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، ٹرمینل ون کراچی

30 اکتوبر 2025

ایران ایئر کی پہلی پرواز کا کوئٹہ ایئرپورٹ پر شاندار خیرمقدم

کراچی – ایران ایئر فلائٹ 826 (A319)، مشہد اور زاہدان سے ہوتی ہوئی گزشتہ رات کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو اس کا شاندار واٹر کینن سلوٹ کے ساتھ استقبال کیا گیا۔

تقریبِ افتتاح اسٹیٹ لاؤنج میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل تھے۔ ایرانی قونصل جنرل اور دیگر معزز مہمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب کے موقع پر پاکستان اور ایران کے قومی ترانے بجائے گئے۔

یہ پرواز اب ہفتہ وار بنیادوں پر (ہر بدھ) کو رات 9:30 بجے کوئٹہ پہنچا کرے گی۔

ایران ائیر کی کوئٹہ پہنچنے والی فلائٹ میں 30 جبکہ واپس جاتے ہوئے اس پر 120 مسافر سوار تھے۔

ترجمان
0335-1003137