
پاکستان مونیومنٹ اسلام آباد میں ترکیہ کے قومی دن کے موقع پر ایک باوقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں اور ترکیہ کے سفیر نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اپنے خطاب میں رانا مشہود احمد خاں نے پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی، ثقافتی اور سفارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ممالک ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔
تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی گونج، پرچم کشائی اور باہمی دوستی کے جذبات نے ماحول کو مزید پرمسرت بنا دیا۔ 🇵🇰🇹🇷
#PMYP #RanaMashhood #TurkeyNationalDay #PakTurkeyFriendship























