واٹر کانفرنس میں این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر طفیل جوکھیو اور نیشنل اسکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد مختار کی خصوصی شرکت

واٹر کانفرنس میں این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر طفیل جوکھیو اور نیشنل اسکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد مختار کی خصوصی شرکت

تفصیلات کے مطابق کراچی میں منعقد ہونے والی دو روزہ ساتویں واٹر انٹرنیشنل کانفرنس میں این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر طفیل جوکیو اور نیشنل اسکلز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد مختار بطور خاص شریک ہوئے اور انہوں نے اس کانفرنس میں اہم موضوعات پر اظہار خیال کیا دونوں وائس چانسلرز کی شرکت اور خطاب کو حاضرین نے نہایت مفید اور اہمیت کا حامل قرار دیا اور ان کی کانفرنس میں شرکت اور موجودگی

کو باعث اعزاز کہا گیا ۔ کانفرنس کے شرکا نے دونوں وائس چانسلر سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے رہنمائی حاصل کی ۔ کانفرنس کے شرکا نے اس کانفرنس کے انعقاد کو انتہائی کامیاب قرار دیا اور اس ضرورت پر زور دیا کہ ایسی واٹر کانفرنس سے باقاعدگی کے ساتھ اور مختلف مقامات پر ہونی چاہیے


Report-Sohaib Salik Karachi.