
میرپور خاص
رہورٹ
تحسین احمد خان
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے ہم سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا تاکہ ہم اپنے معصوم بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکیں. یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میرپورخاص میں گذشتہ انسدادِ پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. انہوں نے مزید کہا کہ پوليو کیسز کا مثبت ہونا لمحہ فکریہ ہے. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گذشتہ پولیو مہم کی کارکردگی بہتر رہی مگر پولیو ٹیموں کے کاموں کو مد نظر رکھتے ہوئے بہتر حکمت عملی اپنائی جائے. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو ، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالوہاب عباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غلام رضا کھوسو ،ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی( اے) زون ابراہیم کنبھر، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی( بی) زون ونگ کمانڈر (ر) محمد فاروق، ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کے فوکل پرسن ڈاکٹر جمشید خانزادہ ، کمیونیکیشن آفیسر منیر ابڑو، ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر صائمہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی.























