‏کراچی:وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت اسپتالوں کی ایمرجنسی سروسز کو بہتر بنانے سے متعلق اہم اجلاس

‏کراچی:وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت اسپتالوں کی ایمرجنسی سروسز کو بہتر بنانے سے متعلق اہم اجلاس
کراچی:اجلاس میں قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن کی ایمرجنسی سروسز کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے سے متعلق خصوصی گفتگو
کراچی:اجلاس میں آغاخان یونیورسٹی کےوفد،سی ای او سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن،ایم ایس قطراسپتال و دیگر اعلی افسران کی شرکت
کراچی:اجلاس میں قطر اسپتال کی مجموعی صورتحال، مریضوں کے رش، تربیت یافتہ عملے اور سہولیات سےمتعلق تفصیلی بریفنگ
کراچی:قطر اسپتال کی ایمرجنسی سے 65 لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوتی ہے، ایم ایس ڈاکٹر راشد کی وزیر صحت کو بریفنگ
کراچی:ایمرجنسی اور آئی سی یو سروسز کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،بریفنگ
کراچی:ایمرجنسی میں آنے والے مریض کی جان بچانا ریاست اور ڈاکٹرز دونوں کی پہلی ذمہ داری ہے،وزیرصحت عذرا پیچوہو
کراچی:ریڈیالوجی،لیب سروسز ایمرجنسی کے قریب منتقل اور سی ٹی اسکین سمیت ضروری سہولیات بغیر تاخیر فراہم کریں، وزیرصحت عذرا پیچوہو
کراچی:قطر اسپتال کو ماڈل اسپتال بنایا جائے گا جہاں تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور نرسز کی دستیابی ہر صورت یقینی ہوگی، وزیرصحت عذرا پیچوہو
کراچی:وزیرصحت عذرا پیچوہونے آغا خان یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے بھی دلچسپی کا اظہار کیا
کراچی:وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی تمام ڈاکٹرز اور نرسز کی ٹریننگ کی منظوری،آغاخان یونیورسٹی کےساتھ تکنیکی تعاون بڑھانے پراتفاق
کراچی:آغا خان یونیورسٹی کےوفد کی لائف سیور کورسز بھی متعارف کرانے کی تجویز