وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا جامشورو کے کوہستانی علاقے میں گیسٹرو کی وبا سے اموات کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا جامشورو کے کوہستانی علاقے میں گیسٹرو کی وبا سے اموات کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی ٹیمیں متاثرہ گاؤں روانہ

وزیراعلیٰ سندھ کو صورتحال سے متعلق کمشنر حیدرآباد اور ڈی سی جامشورو کی رپورٹ موصول

گاؤں فیض محمد میں 105 مریضوں کا علاج مکمل کرلیا گیا، وزیراعلیٰ کو آگاہی

85 مریضوں کو شدید گیسٹرو اور 15 کی حالت نازک تھی، رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش

عوام کی صحت پہلی ترجیح ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

کسی متاثرہ فرد کو علاج سے محروم نہ رکھا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر گاؤں فیض محمد میں صاف پانی کے واٹر ٹینکرز روانہ

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر گاؤں میں آر او پلانٹ اے ڈی پی میں شامل کرلیا گیا

مقامی پانی کے نمونوں کے لیبارٹری تجزیے کی شرح حد سے زیادہ پائی گئی، رپورٹ

پانی کو انسانی استعمال کیلئے غیر محفوظ قرار دیا گیا، لیبارٹری رپورٹ سے وزیراعلیٰ کو آگاہی

وزیراعلیٰ سندھ کی متاثرہ علاقوں میں سخت نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت

صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی

محکمہ صحت، پی پی ایچ آئی اور بحالی ٹیموں کی مشترکہ کارروائی جاری ہے، کمشنر حیدرآباد

تین روزہ طبی آپریشن کے دوران بیشتر مریض صحت یاب ہوگئے، ڈی سی جامشورو

وبا کے باعث اب تک 6 افراد جاں بحق، ضلعی انتظامیہ کی وزیراعلیٰ کو آگاہی

اسپتالوں میں ادویات اور آئی وی فلوئڈز کی فراہمی یقینی بنادی گئی، ڈی سی جامشورو

وزیراعلیٰ سندھ خود صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

وبائی صورتحال پر مکمل نظر رکھیں، تمام محکمے الرٹ رہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

متاثرہ دیہات میں فوری طبی کیمپس قائم کیے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

صاف پانی کی فراہمی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

متاثرہ علاقوں میں نگرانی سخت کی جائے تاکہ وبا دوبارہ سر نہ اٹھا سکے، وزیراعلیٰ سندھ

عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ