سڑکوں کی تعمیر اور کراچی کی بگڑی حالت کو درست کئے بغیر ای چالان عوام دشمنی اور ظلم در ظلم ہے۔۔ کے ایم سی نے 19جون 2023سے اب تک کتنی سڑکیں بنائیں۔

سڑکوں کی تعمیر اور کراچی کی بگڑی حالت کو درست کئے بغیر ای چالان عوام دشمنی اور ظلم در ظلم ہے۔۔ کے ایم سی نے 19جون 2023سے اب تک کتنی سڑکیں بنائیں۔ ٹی ایم سیز نے کتنی سڑکیں بنائیں۔ بی آر ٹی کب مکمل ہوگی۔ حادثات پر قابو پانے کے لئے سڑکیں درست ہونا ضروری ہیں۔ پانی نایاب ہے۔ سیوریج اوور فلوکراچی کی ہر دوسری گلی میں نظر آرہا ہے۔ ہم صوبائی وزیر بلدیات اور ایکسائز ٹیکسیشن اور ٹرانپورٹ کی وزارتوں سے گزارش کریں گے کہ پہلے شہر کی حالت بدلیں اور پھر ای چالان اور دوسرے تجربے کریں۔ کراچی آرگنائزنگ کمیٹی ایم پی پی

کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل / ایم پی پی (میری پہچان پاکستان) کی کراچی آرگنائزنگ کمیٹی نے سڑکوں کی تعمیر اور کراچی کی بگڑی حالت کو درست کئے بغیر ای چالان کو عوام دشمنی اور ظلم در ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارے قانون سارے ٹیکس سارے تجربے صرف کراچی کیلئے ہیں۔ 70 فیصد وفاق اور 90فیصدفیصد صوبہ کو ٹیکس دینے والے شہر کی حالت زار بدترین اور گندگی کا ڈھیر ہے۔ ایسی صورتحال میں عوام پر ای ٹیکس ظلم ہے۔ اسلام آبادمیں ای ٹیکس اس لئے درست تھا کہ وہاں سڑکیں بہتر ہیں۔ لیکن کراچی میں کھڈے۔ یو ٹرن نہ ہونا، غیر قانونی چنگ چی رکشے اور جگہ جگہ یو ٹرن تک نہ ہونا، بی آر ٹی کے نام پر زندگی اجیرن ہے۔ جبکہ جدید کیمرے سیف سٹی پروجیکتٹ کے لئے لگائے گئے تھے جس پر عمل نہیں ہورہا۔ کرائم بڑھ رہے ہیں۔ کے ایم سی اور ٹی ایم سیز نا ہلی کی آخری حدوں پر ہیں۔نیو کراچی کھنڈرات بنا ہوا ہے کے ڈی اے نے کسی بھی سڑک کی مرمت تک نہیں کی۔ لانڈھی میں عوام بینرز لگا کر احتجاج کر رہے ہیں۔ کے ایم سی نے 19جون 2023سے اب تک کتنی سڑکیں بنائیں۔ ٹی ایم سیز نے کتنی سڑکیں بنائیں۔ بی آر ٹی کب مکمل ہوگی۔ حادثات پر قابو پانے کے لئے سڑکیں درست ہونا ضروری ہیں۔ پانی نایاب ہے۔ سیوریج اوور فلوکراچی کی ہر دوسری گلی میں نظر آرہا ہے۔ ہم صوبائی وزیر بلدیات اور ایکسائز ٹیکسیشن اور ٹرانپورٹ کی وزارتوں سے گزارش کریں گے کہ پہلے شہر کی حالت بدلیں اور پھر ای چالان اور دوسرے تجربے کریں۔ میئر کراچی سڑکوں کی دھلائی کا کاسمیٹک ورک کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں۔کے ایم سی کے تکنیکی محکموں میں سفارشی اور رشتہ دار افسران اور ریکوریز کے محکموں میں رشوت دے کر لگنے والے افسران کراچی کو زوال در زوال کی طرف لیجا رہے ہیں۔ چائنا کٹنگ۔ آباد کی شکایات، تاجر برادری کو عدم تحفظ ٹارگٹ کلنگ اور میڈیا کو دبانے کے عمل سے حقائق تبدیل نہیں ہوسکتے۔ کے ایم سی نے اپنے حدف سے نوے فیصدکم ریکوری کرکے شہر کو مشکلات اور نا اہلی کا ثبوت دیا ہے۔ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سے کمانے کی سوچ کے بجائے میونسپل کمشنر سے جواب طلبی کریں۔، KMC KDA< MDA< LDA< SBCA< KWSCTMC's کے سربراہان کا بے رحم احتساب کیا جائے۔کے ایم سی اور ٹی ایم سیز سے او پی ایس اور جعلی افسران فارغ کئے جائیں۔ میئر کراچی کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے؟مقامی افسران بغیر پوسٹنگ اور جعلی افسران، نیب زدہ افسران مسلط ہیں۔ جیبیں بھرنے کے بجائے عوام کے ٹیکس کے پیسے عوام پرلگائے جائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ https://www.youtube.com/watch?v=NavSS82czw4 https://www.youtube.com/watch?v=WXarHdxS4Vo https://www.youtube.com/watch?v=ZrPoH_9uDB4 https://www.youtube.com/watch?v=7OQFWNAxlRg https://www.youtube.com/watch?v=oZHWsJclGqA https://www.youtube.com/watch?v=UjlFMf5F1bU https://www.youtube.com/watch?v=FcwkBAApc1A https://www.youtube.com/watch?v=5AqQ6T8BSq8 https://www.youtube.com/watch?v=TEoVXueip-0 https://www.youtube.com/watch?v=ifHhHJJ5H40 https://www.youtube.com/watch?v=MBxUM2XM2iA https://www.youtube.com/watch?v=eS0rEwGSFBE&t=1s https://www.youtube.com/watch?v=NMkAxe6wDKs https://www.youtube.com/watch?v=8lDK8YLH6ew&t=451s https://www.youtube.com/watch?v=ejuQXQkbEPI https://www.youtube.com/watch?v=bdeuuwL8eKg https://www.youtube.com/watch?v=6-pzcZd-qOE https://www.youtube.com/watch?v=6Xm66yXsg_Q&t=7s https://www.youtube.com/watch?v=wyGk2Wzio44 https://www.youtube.com/watch?v=dY4Zjwn1S_M https://www.youtube.com/watch?v=3XINzboxI74 https://www.youtube.com/watch?v=I3Y2xLDWwdw https://www.youtube.com/watch?v=gk8E_bcrwQU https://www.youtube.com/watch?v=8BmmzlnehwE https://www.youtube.com/watch?v=IERC5lqGACM