پنجاب انسدادِ پولیو پروگرام کے تحت عالمی یومِ پولیو کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، وزیر اعلیٰ کی فوکل پرسن برائے پولیو محترمہ عظمیٰ کاردار اور پروگرام سربراہ عدیل تصور نے صدارت کی۔
خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ “ورلڈ پولیو ڈے یاد دہانی ہے کہ پولیو کے خاتمے کی منزل قریب ہے۔ آئیے وہ وعدہ پورا کریں جو ہم نے اپنے بچوں سے کیا — پولیو فری پاکستان!”
محترمہ عظمیٰ کاردار نے نومبر میں شروع ہونے والی انسداد پولیو ٹیکوں کی مہم جو لاہور کی مخصوص یونین کونسلوں میں منعقد کی جا رہی ہے، میں والدین کے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ “بچوں کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔ صحت مند بچہ ہی روشن پاکستان کی ضمانت ہے۔”
عدیل تصور نے کہا کہ “فرنٹ لائن ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، ان کی محنت سے ہم پولیو فری پنجاب کے قریب ہیں۔ ہر گھر، ہر بچے تک ویکسین پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔”
تقریب کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے پولیو ورکروں میں شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔
#EndPolio #WorldPolioDay #PolioFreePakistan #PunjabPolioProgramme
Load/Hide Comments























