وفاقی اردو یونیورسٹی ، شعبہ خرد حیاتیات کی تحقیقی لیب ، LIDIR نے ایک روزہ ورکشاپس ، با عنوان “حوالہ نویسی آسان بنائی گئی: نوجوان محققین کے لیے ایک ورکشاپ” سر سکندر خان شیروانی کی زیر نگرانی منعقد ہوئی اس موقع پر تحقیق میں قدم رکھنے والے نئے طلبہ و طالبات کو ایک اہم تحقیقی جز، حوالہ نویسی (Reference Writing), کے متعلق آگاہی فراہم کی اور یہ تربیت دی کہ وہ کیسے اسکو بہتر طریقے سے کر کے اپنے تحقیقی مقالے کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکتے ہیں۔
اس ورکشاپس میں بیس سے زائد تحقیق سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
*سینئر استاد ڈاکٹر منزہ اعجاز نے سکندر شروانی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس قسم کی ورکشاپس کو جاری رکھیں یہ تحقیق کرنے والے طلبہ و طالبات کیلیے نہایت موثر ثابت ہونگی۔
چیئرپرسن مائکروبیولوجی، ڈاکٹر صائمہ فراز نے کہا کہ سکندر شیروانی اس قسم کی ورکشاپس ہمیشہ طلبہ و طالبات کی بہتر کارکردگی کے لیے کرواتے رہتے ہیں اور یہ تسلسل مسلسل قائم ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے طلبہ و طالبات جب پیشہ ورانہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں تو وہ عملی طور پر بہتر کام کر سکیں ۔
*سکندر شروانی * نے کہا کہ سیمسٹر کے آخر میں طلبہ اپنے تحقیقی مقالوں کو جمع کرواتے ہیں اس لیے یہ ورکشاپس ان کے لیے نہایت مثبت ثابت ہوگی تا کہ وہ بہتر طور پر اپنے تحقیقی مقالے تحریر کر سکیں اور غلطی کے امکانات بھی کم ہوں۔
اس میں مختلف طریقوں سے جس طرح حوالہ جات لکھے جاتے ہیں، ان پر توجہ دی گئ ۔Vancouver اور دیگر اسٹائلز کے بارے میں بتایا۔ اور اس بات پر بھی زور دیا کہ آج کل اس حوالے سے مختلف ایپس میسر ہوتے ہیں۔EndNote اور Mendeley جیسے انتظامی ٹولز سے متعارف کروایا گیا اور کمپیوٹر پر تربیت دی گئی۔
ورکشاپس کے اختتام پر انچارج گلشن کیمپس کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور سر سکندر شیروانی اور چیئرپرسن ڈاکٹر صائمہ فراز کو شیلڈ پیش کی گئی۔ کامیاب ہونے والے ورکشاپس کے طلبہ و طالبات کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے ۔
#FUUAST #LIDIRWorkshop #ReferenceWriting #ResearchSkills #AcademicExcellence #MicrobiologyDept #KarachiUniversity #StudentDevelopment #ResearchSupport #EndNote #Mendeley #VancouverStyle #WorkshopSuccess #Certification #EducationMatters
























