لاڑکانہ میں پوج ہندو پنچایت لاڑکانہ کی جانب سے دیوالی کے موقع پر شہر کے سمبارا ہوٹل کے ماروی لان میں تقریب منعقد کی گئی

رپورٹ محمد عاشق پٹھان لاڑکانہ میں پوج ہندو پنچایت لاڑکانہ کی جانب سے دیوالی کے موقع پر شہر کے سمبارا ہوٹل کے ماروی لان میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں بطورِ مہمانِ خصوصی اقلیتی ایم این اے رمیش لال، ایم پی اے لاڑکانہ جمیل احمد سومرو، وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی خیر محمد شیخ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ اعجاز احمد لغاری، وائس چیئرمین اسد اللہ بھٹو، میئر ایڈووکیٹ انور علی لُہر، پیپلز پارٹی تحصعل باقرانی کے صدر طارق انور سیال، پیپلز پارٹی کے رہنما صفدر علی مٹھاڻي، پوج ہندو پنچایت لاڑکانہ کے چیئرمین ہریش لال، وائس چیئرمین جئے راج، خزانچی ولی رام، جنرل سیکریٹری منارٹی وِنگ پیپلز پارٹی ڈویژن لاڑکانہ نول رائے، نانک رام، ڈاکٹر دیالی گل، ڈاکٹر راجکمار، ڈاکٹر راجیش، مہییش لال، نانک رام، کیلاش کمار، امبرت لال، اوم کمار سمیت ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مرد، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب میں ایم پی اے لاڑکانہ جمیل احمد سومرو نے دیوالی کے حوالے سے ہندو برادری میں مٹھائی تقسیم کرکے انہیں مبارکباد دی، تقریب کے دوران ہندو نوجوانوں نے مذہبی ٹیبلوز پیش کیے، گیتوں پر رقص کر کے خوشی کا اظہار کیا اور شاندار آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے رمیش لال، ایم پی اے جمیل احمد سومرو اور دیگر نے کہا کہ سندھ میں ہندو اور مسلمان بھائیوں کے درمیان کبھی کوئی فرق نہیں رہا، ہم اپنے مذہبی تہوار مل جل کر مناتے ہیں، خوشیوں اور روشنیوں کے اس تہوار پر ہم سب اکٹھے ہوئے ہیں تاکہ اپنے ہندو بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں، تقریب میں سندھ کے معروف مزاحیہ اداکار اصغر کھوسو نے ثقافتی گیت گا کر اور ٹوٹکے سناکر حاضرین کو خوب محظوظ کیا، جبکہ لیلان سسٹرز سمیت دیگر فنکاروں نے بھی اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کرکے خوب داد وصول کی۔

https://www.youtube.com/watch?v=hQrgXHyloa0

https://www.youtube.com/watch?v=3TYKCHHyWLE

https://www.youtube.com/watch?v=Og1oCCN140c

https://www.youtube.com/watch?v=WQhlhKgdnoc

https://www.youtube.com/watch?v=zF992qgrdRg