وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سندھ چائلڈ لیبر سروے 2023.24 پر ردعمل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سندھ چائلڈ لیبر سروے 2023.24 پر ردعمل

سروے محکمہ محنت سندھ اور یونیسیف کے تعاون سے جاری کیا گیا، ترجمان

وزیراعلیٰ کا 13 لاکھ بچوں سے جبری مشقت لیے جانے پر تشویش کا اظہار

سروے کے مطابق 1996 سے 2024 کے درمیان چائلڈ لیبر میں 50 فیصد کمی حوصلہ افزا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

یہ کمی حکومت سندھ کے بچوں کو جبری مشقت سے بچانے کے اقدامات کا نتیجہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کی بچوں کی ملازمت پر پابندی ایکٹ 2017 کے موثر نفاذ کی ہدایت

اسکولوں سے باہر بچوں کی تعلیم، ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز کے ذریعے بچوں کے تحفظ کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ کی دیہی علاقوں میں نان فارمل ایجوکیشن کے ساتھ ہنری تربیت کے سینٹرز بڑھانے کی ہدایت

زراعت اور صنعت میں سب سے زیادہ بچے جبری مشقت کا شکار ہیں، انہیں روکا جائے، وزیراعلیٰ کی متعلقہ محکموں کو ہدایت

بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان کی تعلیم و تربیت اور مشقت سے بچانا ہی خوشحال سندھ کی ضمانت ہے، وزیراعلیٰ

عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹںٹ، وزیراعلیٰ سندھ