علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں “کمیونیکیشن اینڈ کسٹمر ڈیلنگ” سیمینار کا انعقاد

علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (AIT) میں’’کمیونیکیشن اینڈ کسٹمر ڈیلنگ‘‘ کے عنوان سے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد عملے کی پیشہ ورانہ استعداد کو بہتر بنانا اور مؤثر ابلاغ کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔
سیمینار میں ادارے کے رجسٹریشن، مارکیٹنگ، لائبریری، ریسپشن اور اکیڈمک ڈیپارٹمنٹس سے وابستہ عملے نے شرکت کی۔
سیمینار کے معزز مہمانِ مقرر اسد رضا نے اپنے سیشن کے دوران نہایت مفید گفتگو کی۔ انہوں نے کمیونیکیشن کی مہارت، کسٹمر ریلیشن شپ، اور مثبت ادارہ جاتی ثقافت کے فروغ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کامیابی کے لیے مؤثر رابطہ اور تعامل (Interaction) بہت ضروری ہیں۔ مزید برآں، انہوں نے اس بات کی اہمیت اجاگر کی کہ پیشہ ورانہ ماحول میں لباس اور لہجے کا درست استعمال، بہتر کمیونیکیشن کا اہم حصہ ہے۔
پرنسپل AIT شاہد جمیل نے اس موقع پر کہا کہ “جدید دور میں مؤثر ابلاغ ہی کامیابی کی کلید ہے۔ علیگڑھ کا مقصد ادارے کے عملے کو ایسی مہارتیں دینا ہے جو ادارے کی ترقی میں عملی کردار ادا کریں۔”
کنوینر AIT سید محمد محسن کاظم نے اس موقع پر کہا کہ “یہ سیمینار صرف تربیت نہیں بلکہ ایک وژن کی تکمیل ہے جو علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کو اعلیٰ معیار کی پیشہ ورانہ تعلیم کا مرکز بناتا ہے۔
شرکاء نے اس سیمینار کے انعقاد کو ناگزیر قرار دیا اور اسکی اہمیت کو سمجھتے ہوئے گہری دلچسپی لی
پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور اُن کی خاطر تواضع کے لیے پُر لطف چائے کا اہتمام کیا گیا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر AIT