میرپورخاص میں چور ڈاکو بے لگام فجر کے وقت سونار گلی میں چور دوکان کے تالے توڑ کر 8 تولا طلائی زیورات اور موبائل فون چوری کر کے فرار ہوگئے

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
میرپورخاص میں چور ڈاکو بے لگام فجر کے وقت سونار گلی میں چور دوکان کے تالے توڑ کر 8 تولا طلائی زیورات اور موبائل فون چوری کر کے فرار ہوگئے پولیس نے دو چوکیداروں کو حراست میں لے لیا واقع کے خلاف دوکانداروں کا احتجاج سنار گلی مکمل بند کردی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فجر کے وقت سونار گلی، شاہی بازار میں تین نامعلوم مسلح افراد نے اوم پرکاش نامی سونارے کی دکان کے تالے توڑ کر تقریباً 8 تولا سونا کے زیورات چوری کرلیا دوکاندار اور عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے واردات کے دوران گلی میں نمازِ فجر کے لیے گھروں سے نکلنے والے نمازی حضرات کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور ان سے موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا دوسری جانب اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے واقع کے بعد سونار گلی کے تمام دوکانداروں نے اپنی دوکانیں احتجاجا بند کردی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا دوکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران صدر کامران میمن کا کہنا تھا کہ ایسی وارداتوں سے تاجروں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے دوکاندار اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں شہر میں چور ڈاکو بے لگام ہوگئے ہیں آج دوکانداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجی دھرنے میں شریک ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور چوری کے واردات میں ملوث ملزمان کو فوری طور گرفتار کیا جائے اور مسروقہ سامان متاثرہ دوکاندار کو دیا جائے بصورت دیگر ہم آپنے احتجاج کا دائرہ کار کو مزید بڑھائیں گے