پریس ریلیز
گوادر
گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اقبال اکادمی پاکستان کے گورننگ باڈی کے رکن مقرر۔ قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن حکومت پاکستان اسلام آباد کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پاکستان نے براہوئی اور بلوچی زبانوں کے معروف ادیب، دانشور، ماہر تعلیم اور یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر (تمغہ امتیاز) کو ملک کے معروف علمی اور تحقیقی ادارہ “اقبال اکادمی پاکستان لاہور” کے گورننگ باڈی کا تین سال کے لیے ممبر مقرر کیا ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی اس ادارہ کے گورننگ باڈی کے ممبر رہ چکے ہین۔ علاوہ ازیں وہ کئی اور ملکی اور بین الاقوامی علمی اداروں کے ممبر رہ چکے ہین۔
ان کی اس تقرری سے بلوچستان میں اقبالیات کو فروغ دینے اور مفکر پاکستان کے فکر و فلسفہ کو نوجوانوں طبقے میں متعارف کرنے میں مدد ملے گی۔
نصیر محمد
پی آر او
گوادر یونیورسٹی























