🌿 پتّوں کا سفر
جیسے پتہ زمین پر جھڑتا ہے اور ہوا کے ساتھ اُڑتا ہوا آسمان کی طرف بڑھتا ہے، ویسے ہی انسان اپنے خوابوں اور مقصد کی جانب سفر کرتا ہے۔ ہر پتہ اپنی ایک الگ کہانی رکھتا ہے۔ وہ خاموش روشنی کی مانند ہے جو بغیر بولے بھی بہت کچھ کہہ جاتی ہے۔
پتہ انسان سے مختلف ضرور ہے، مگر دونوں کی زندگی کا سفر ایک جیسا ہے — بڑھنا، جھڑنا، اور نئے رنگوں کے ساتھ لوٹ آنا۔ پتوں کی سرگوشیاں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ زندگی میں تبدیلی ہی سب سے بڑی خوبصورتی ہے۔
ہر پتہ اپنی خاموش جنبش سے زندگی کے راز بیان کرتا ہے، جیسے انسان اپنے دل کی گہرائیوں میں چھپی سوچوں کا اظہار کرتا ہے۔ جس طرح زمین سے ایک بیج اگتا ہے، اسی طرح پتہ اپنی زندگی کا آغاز کرتا ہے۔ اسی طرح انسان بھی اپنی غلطیوں اور ناکامیوں سے نئے سبق سیکھتا ہے۔
جیسے پتہ ہوا میں رقص کرتا ہے، ویسے ہی انسان کے خیالات اور سوچیں بدلتی رہتی ہیں۔ جب ایک پتہ جھڑتا ہے تو دوسرے تازہ اور رنگین پتے اس کی جگہ لے لیتے ہیں۔ بالکل ایسے ہی، جب انسان ناکام ہوتا ہے تو وہ نئے تجربے اور ہمت کے ساتھ بہتر زندگی گزارنے لگتا ہے۔
یہ حقیقت ہمیں سکھاتی ہے کہ اگر مرجھایا ہوا پتہ نہ جھڑے، تو خوبصورت درخت بھی بدصورت بن جاتا ہے۔ پتوں کی سرگوشیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ زندگی کے سب سے خوبصورت سبق خاموشی میں چھپے ہوتے ہیں۔
فطرت کی ہر چھوٹی سی چیز میں کوئی نہ کوئی سبق پوشیدہ ہے — بس غور کرنے کی ضرورت ہے۔ پتوں کی سرسراہٹ ہمیں صبر، امید، نرمی اور سکون کا پیغام دیتی ہے۔
انجیلا انصاری
الجبیل سعودی عرب
Load/Hide Comments























